نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

ملاقات کے دوران سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے دو ہفتوں کے اندر فارم ایچ کو بہتر بنانے یا نیا متبادل نظام لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اسلام آباد: مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں مشیر کامرس و ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبد الرزاق۔چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی، ٹیکسٹائل ٹاسک فورس کے سربراہ احسن بشیر، فنانس سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور سپیشل سیکرٹری فنانس عمر حمید خان بھی موجود  تھے۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کے جولائی اور اگست کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز فارم ایچ کی بجائے پرانے ای آر ایس نظام کے تحت بھرنے اور ادا کرنے کا وفد کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔

ملاقات کے دوران سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے دو ہفتوں کے اندر فارم ایچ کو بہتر بنانے یا نیا متبادل نظام لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ وفد کے مطالبہ پر مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی ایف بی آر کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے دو ارب روپے واجب الادا سیلز ٹیکس ریفنڈز جن کے آر پی اوز جاری ہو چکے ہیں، فوری ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکومت سیلز ٹیکس ریفنڈز روکنے کی بجائے برآمدات کے فروغ پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے برآمدکندگان کو وافر مالی وسائل کی فراہمی اور ٹیکس ریفنڈز کے حوالے سے درپیش مشکلات کا یقینی ازالہ کیا جائے گا، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا بیان

About The Author