پاکستان میں عوام ک کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے حکمت عملی جاری کر دی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ویکسین کی دوسری ڈوز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری خوراک کا دورانیہ 3 سے بڑھا کر6ہفتے کر دیا گیا ہے۔
اسٹرازینکا کے لیے بھی دوسری خوراک کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
ملک مین ویکسین کی کمی کی وجہ سے دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔ ملک کے کچھ شہروں میں کورونا ویکسین کی قلت ہے۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے
اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں
اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں
جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے
کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔
گزشتہ ہفتے 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد ویکسینیشن کی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب