مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کوآپریشن لمیٹڈ بورڈ چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کوآپریشن لمیٹڈ بورڈ چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک اور

انٹرنیشنل اجارہ اسکول بانڈ جاری کرنے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔

بینکوں سے متعلقہ خصوصی کیسز کی انسپیکشن رپورٹ کابینہ اجلاس کو پیش کی جائے گی۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی

تعیناتی اور کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ممنوعہ بور لائسنسز کے اجراء کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کیلئے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی اورلکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کی منظوری کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

پبلک پراپرٹی کیلئے اینکروچمنٹ بل 2021 اور سپریم کورٹ اسٹاف کیلئے

اسلام آباد میں ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی

تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

%d bloggers like this: