دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: بچوں سمیت7افراد قتل

پشاور کے علاقے چمکنی میں فائرنگ کر کے بچوں سمیت7 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں فائرنگ کر کے بچوں سمیت7 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ گھر کے اندر کی گئی اور ابتدائی شواہد سے قتل  پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے مشتبہ چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاشوں کو آبائی علاقے سوات منتقل کردیا گیا ہے اور واقعہ کی ایف آئی آر اب تک درج نہیں ہوسکی۔ جاں بحق افراد میں 2 سے 12 سال تک 4 بچے 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

اے ایس پی چمکنی زنیر احمد چیمہ کا کہنا ہے کہ

 ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جار رہے ہیں۔

 چھاپوں کے دوران مشتبہ چار افراد کو حراست میں لے کیا گیا ہے۔

About The Author