دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عورتوں کو ہراساں کرنا عالمی مسئلہ ہے: ارمینا خان

اُنہوں نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے جوگنگ کرنے والی خواتین بھی اسی چیز کا سامنا کررہی تھیں۔

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ

عورتوں کو ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے۔

ارمینا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آج مانچسٹر میں چہل قدمی کے لیے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ناصرف مجھے بلکہ میرے آگے جوگنگ کرنے والی خواتین بھی اسی چیز کا سامنا کررہی تھیں۔ ‘

About The Author