مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد کی عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء میں کمی کے بعد 21 جون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالتیں مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے آفس آرڈر جاری کر کے رجسٹرار ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ڈسڑکٹ کورٹس ایسٹ اور ویسٹ 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔

ماتحت عدلیہ کے تمام ججز اور اسلام آباد بار کے صدر کو بھی آفس آرڈر کی کاپی بھجوا دی گئی ہے۔

%d bloggers like this: