کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی
جبکہ 38 لاکھ38 ہزار 506 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 18 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 15 ہزار717 تک پہنچ گئی ہے
جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے
اور 3 لاکھ 79 ہزار 601 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 75 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے
اور 4 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 57 لاکھ 44 ہزار 354 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 503 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترکی میں 53 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 48 ہزار 879 ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں 52 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں
اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 180 ہے۔
برطانیہ میں 45 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 917 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا
جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے
جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی،
دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا
اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس