مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

غزہ

اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی 11 روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی سیکورٹی میں ریلی نکالی۔

ریلی کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔

اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ کی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے بیت اللحم اور غزہ میں مظاہرے کیے گئے۔

%d bloggers like this: