دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب: بارش اور آندھی سے تباہی، 16افراد جاں بحق

اوکاڑہ میں چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اوکاڑہ میں چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ساہیوال میں چھتیں گرنےاور آگ لگنے کے واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں۔ 48جی ڈی اور 88 آر میں گھروں کی چھتیں طوفان کے باعث گرگئیں۔

اوکاڑہ اورطارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے چھت گر گئی۔ اوکاڑہ میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3بچے شامل ہیں۔ پنڈی بھٹیاں میں آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لاہور میں تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں جس سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ لیسکو کے50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے تھے۔

اعوان ٹاؤن، سبزہ زار، امام یہ کالونی اور شاہدرہ میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار ے الرٹ رہیں۔

انہوں نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

About The Author