مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہو گیا ہے

پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہو گیا ہے

سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ماحور شہزاد کو ٹوکیو اولمپکس میں انوی ٹیشنل پلیس مل گئی ہے

اور وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ماحور شہزاد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی کوششوں سے انوی ٹیشنل پلیس کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے ماحور شہزاد کو اولمپکس کے لیے جگہ بنانے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ

ماحور شہزاد پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ہیں اور تیزی سے عالمی رینکنگ بھی بہتر بنا رہی ہیں

وہ اولمپکس میں شرکت کی مستحق ہیں۔ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ میرا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے

مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی میں توقعات پر پورا اتروں گی

اور سبز ہلالی پرچم بلند کروں گی۔انہوں نے کہا کہ

اگر گزشتہ ایک برس کے دوران بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع ملتا

تو ٹاپ 100 میں آجاتی لیکن کوویڈ کی وجہ سے ممکن نہیں ہوا۔

%d bloggers like this: