دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے حوالے سے کیس پر سماعت

عدالت نے میشاء شفیع اور دیگر شریک ملزمان کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا

لاہور

ضلع کچہری میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے حوالے سے کیس پر سماعت
عدالت نے میشاء شفیع اور دیگر شریک ملزمان کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی جائے والی رپورٹ کے متعلق جواب طلب کیا
عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 03 جولائی تک ملتوی کر دی

عدالت میشاء شفیع اور شریک ملزمہ ماہم کے پیش نہ ہونے کو صورت میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس پر سماعت کی

عدالت نے ملزمان عفت عمر , لینا غنی, فریحہ ایوب ،گل , حسیم الزمان اور سید فیضان رضا کو طلب کر رکھا تھا

چالان کے مطابق ملزمان میشا شفیع ,ماہم جاوید گرفتار نہ ہیں

چالان کے مطابق ملزمان عفت عمر ,لینا غنی , فریحہ ایوب ,علی گل , حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں

علی ظفر کی جانب سے درخواست ایف آٸی اے ساٸبر کراٸم میں دی گٸی تھی

ساٸل ایک مقبول سنگر اور ایکٹر ہے

ملزمان نے ساٸل کے خلاف ہتک آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگاٸیں

ملزمان نے ٹویٹر , فیس بک اور لنک ڈن پر پوسٹیں لگاٸیں

ملزمان کے اس عمل سے ساٸل کی ساکھ کو نقصان پہنچا

میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف الزامات لگاٸے

About The Author