اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر کاروباری مراکز کے اوقات کار تبدیل

شام چھ بجےتے ہی کراچی میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کردئے گئی

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظرکراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر کاروباری مراکز کے اوقات کار تبدیل کردئے گئے۔

شام چھ بجےتے ہی کراچی میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کردئے گئی۔

سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے کاروباری مراکز کے لیے نئے اوقات کار کااعلان کردیا۔

تماما مارکیٹیں اور شاپنگ مالزصبح 5 سے شام 6 بجے تک ہی کھل سکیں گے

فیصلے پر عملد رآمد کا آغاز ہوا اور شام چھ بجتے ہی کراچی کی تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کردئے گئے۔حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیےپولیس بھی کرادا اداکرتی نظر آئی

نئے احکامات کے مطابق شہر میں بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں جبکہ ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹور زشام 6 بجے ہی بند کر دئیے جائیں گے ۔۔۔

عیدالفطر کے بعداین سی اوسی کی ہدایات کےمطابق کاروبار رات آٹھے بجے بند کیا جارہا تھا۔۔۔

%d bloggers like this: