اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ بدی کی طاقت وقتی، جبکہ حق کا غالب آنا اٹل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسان دوست تھذیبی و ثقافتی اقدار پر قائم پاکستانی معاشرے میں رواداری و بھائی چارے کی جڑیں گہری ہیں۔ 1973ع کا آئین شہید بھٹو کا قوم کو تحفہ، جس کی رو سے مختلف عقائد رکھنے والے تمام پاکستانی برابر کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے متفقہ آئین میں ملک کے بانی اجداد کے نظریات و ویژن زندہ و محفوظ ہیں، پاکستان میں ٘مختلف عقائد کے ماننے والے بہت سارے اجسام لیکن ایک جان ہیں۔
بلاول بھٹو زرداریپاکستان کی ہندو برادری محب وطن اور ملکی ترقی میں اس کا حصہ ہمیشہ نمایاں رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری و مساوات پر مبنی نظریات کی روشنی میں ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ اور ترقی کے لیئے اقدام اٹھائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ