دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عاطف اسلم نے سلام عاجزانہ پیش کردیا

معروف گلوکار کی نعت کو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت پیش کردی ہے۔

ویڈیو کو محض 10 گھنٹوں میں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھ لیا ہے۔

عاطف اسلم نے ماہ رمضان میں اپنی خوبصورت آواز میں نعت کا نظرانہ پیش کرکہ مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ سلام عاجزانہ میں عاطف اسلم کے ہمراہ گلوکار نعمان جاوید،

علی پرویز، احسان پرویز مہدی، کمیل جعفری اور علی پرویز مہدی نے دردو و سلام پڑھا ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا جانے والا یہ کلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ ویڈیو کو محض 10 گھنٹوں میں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد عاطف اسلم کو داد دے رہی ہے۔

About The Author