اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایم اے کا ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ

کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ

ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں

%d bloggers like this: