دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی ڈرامے ترک زبان میں ڈب ہو کر ترکی میں چلیں گے

پاکستان اور ترکی دونوں ممالک ڈرامہ ’تُرک لالا‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے 3 سیزن ہوں گے۔

پاکستانی ڈرامے ترک زبان میں ڈب ہو کر ترکی میں چلیں گے
پاکستان اور ترکی دونوں ممالک ڈرامہ ’تُرک لالا‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے 3 سیزن ہوں گے۔

پاکستان میں مشہور ہونے والے ترکی کے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی نئی اقساط ماہ رمضان میں نشر کی جائیں گی جبکہ اب پاکستانی ڈرامے بھی ترک زبان میں ڈب کرکے ترکی میں نشر کیے جائیں گے۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی نئی اقساط پاکستان ٹیلی

ویژن پر ماہ رمضان میں نشر کی جائیں گی۔‘سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا پاکستانی ڈرامے اب ترک زبان میں بھی ڈب کر کے ترکی میں نشر کیے جائیں گے تاہم انہوں نے اب تک ترکی میں ڈب ہونے

والے ڈراموں کے ناموں کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

اس ٹوئٹ پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کچھ پاکستانی ڈراموں کے نام لیے ہیں جن میں ’میرے پاس تم

ہو‘ ، ’پیارے افضل‘ اور ’عہد وفا‘ شامل ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ’ترکی میں پی ٹی وی کے پرانے ڈرامے نشر کیے جانے چاہئیں۔‘

About The Author