نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملکی تاریخی میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کے  اجرا دراصل شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔

اسلام آباد: ملکی تاریخی میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کے  اجرا دراصل شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق انرجی سکوک 10 سال کی مدت کے لیے اجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 200 ارب کا سکوک ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے، پیشکش میں مالیاتی ادارے، ملکی و غیرملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کریں گے۔سکوک کے اجرا کا مقصد توانائی کے شعبے میں سرمائے کی فراہمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کرنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کے لیے اقدامات کو سراہا۔

یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتر ہوئی اور پاکستان کی رینکنگ 108 ہوگئی ہے۔

انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دیوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

200 ارب روپے کی  اس پیشکش میں  مالیاتی  ادارے اور ملکی و غیر ملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

About The Author