ڈیرہ غازی خان: باڈر ملٹری پولیس میں جمعدار عہدہ کے دواہلکاروں کو ترقی دیدی گئی ہے جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے چھوٹے بھائی سردار عمر بزدار بھی شامل ہیں ۔
سردار عمر بزدار اور سردار اعجاز لغاری کو رسالدار کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نےسردار عمر بزدار کو پروموش بیج لگائے ۔ تقریب میں کمانڈنٹ بی ایم پی بھی موجودتھے۔
بارڈر ملٹری پولیس ذرائع کا کہناہے کہ گریڈ سولہ میں ترقی پانے والے سردار عمر بزدار میٹرک پاس ہیں، ترقی پانے والے دوسرے رسالدار سردار اعجاز لغاری پرائمری پاس ہیں ۔
بی ایم پی فورس میں رسالدار کے عہدہ کی دو نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں تھیں۔ بی ایم پی فورس میں قبل ازیں بھی دو رسالدار موجود ہیں ۔ جن میں رسالدار سردار خرم کھوسہ اور رسالدار ہیڈکوارٹر وقار عزیز قیصرانی شامل ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ انگریز دور سے پنجاب کے قبائلی علاقہ میں امن وامان کے لیے قائم فورس میں رسالدار کی صرف ایک آسامی ہوتی تھی ۔
واضح رہے کہ بی ایم پی فورس کاقیام 1890 میں عمل میں لایاگیاتھا،
اس ضمن میں کمانڈنٹ بی ایم پی سید موسی رضا نے کہا ہے کہ صوبائی کیبنٹ کمیٹی نے نئی آسامیوں کی منظوری دی تھی کیبنیٹ کی منظوری کے بعد باقاعدہ سئینر ترین جمعداروں کو ترقی دی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون