وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے بھٹہ خشت مالکان کے لیے گرین لان سکیم کا اعلان کر دیا
کہتے ہیں کہ سکیم کے تحت بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے آسان شرائط پر قرض مہیا کیے جائیں گے۔
وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ قرضوں کا اجراء وزیر اعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام اور حکومت پنجاب کی روزگار سکیم کے تحت کیا جائے گا۔
گرین لان سکیم پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت بنک آف پنجاب کے تعاون سے لانچ کی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے سے ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڈ رہنمائی مہیا کریں گے جبکہ بنک آ ف پنجاب مالی فراہم کرے گا ۔
پنجاب حکومت صوبے بھر میں بھٹوں کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے سبسڈی مہیاکرے گی۔
سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے لیے تحصیل کی سطح پر سہولت سینٹر قائم کر دئیے گئے ہیں۔
قرض کی فراہمی کے لیے سہولت سینٹرز کا انتخاب بھٹہ مالکان کی سکیم تک آسان رسائی کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔
پرانی طرز کے بھٹے اور گاڑیوں سے پیدا ہونے والا دھواں صوبے میں سموگ کا سب سے بڑا سبب ہیں۔۔۔۔
گرین لان سکیم کا مقصد سموگ سے پاک صاف پنجاب کے خواب کو تعبیر دینا ہے۔
بھٹہ مالکان صوبے کو سموگ سے آزاد بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
پرانی طرز پر تعمیر بھٹوں کو جلد از جلد نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کروائیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،