اب لاہور کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع نہیں ہوگا۔
پنجاب حکومت نے شہرمیں آٹھ زیر زمین واٹر ٹینکس بنانے کی منظوری دیدی۔
دستاویزات کے مطابق منصوبے پر ایک ہزار آٹھ سو بیالیس ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں مون سون کے دوران سڑکوں ہر پانی کھڑے ہونے کا حل پنجاب حکومت نے نکال لیا۔
لارس روڈ ہر بنائے جانے والے زیر زمین واٹر ٹینک کی بر شہر شہر کے مختلف علاقوں میں آٹھ واٹر ٹینک بنانے کی منظوری دیدی گئی۔
ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق واٹر ٹینکس آئندہ مون سون سیزن سے پہلے ہی مکمل کرلیے جائیں گے۔ پراجیکٹ کے تحت راج پورہ۔ شیرانوالہ۔
کشمیر روڈ۔ قذافی سٹیڈیم۔ کریم پارک۔ ریلوے سٹیشن۔ وارث روڈ اور جوہر روڈ پر واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔
دستاویزات کے مطابق تاج پورہ میں سولہ ملین گیلن بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے واٹر ٹینک بنایا جائے گا۔
شیرانوالہ گیٹ پر پندرہ ملین گیلن کا واٹر ٹینک بنایا جائے گا۔
کشمیر روڈ پر دس ملین گیلن۔قذافی سٹیڈیم میں چودہ ملین گیلن کا ٹینک بنایا جائے گا۔کشمیر پارک روسی روڈ پر چودہ ملین گیلن کا واٹر ٹینک بنے گا۔
ریلوے سٹیشن پر پانچ ملین گیلن۔وارث روڈ پر گیارہ ملین گیلن کا واٹر ٹینک بنے گا جبکہ جوہر روڈ پر پندرہ ملین گیلن کا واٹر ٹینک بنایا جائے گا۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر کی کسی بھی شاہراہ پر بارش کا پانی جمع نہیں ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،