نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارتی ٹی وی چینل کو پاکستانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی

برطانیہ میں ری پبلک ٹی وی پر بیس ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کو پاکستانیوں کے خلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑگئی۔

برطانیہ میں ری پبلک ٹی وی پر بیس ہزار پاؤنڈز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے ’’آف کام‘‘ نے پاکستانیوں کے خلاف ’’نفرت، گالم گلوچ اور ہتک آمیز‘‘ مواد نشر کرنے پر جرمانہ عائد کیا۔

بھارتی چینل کو سیکڑوں بار معافی بھی نشر کرنا پڑی۔

 آف کام کے مطابق،، چھ سمتبر دو ہزار انیس کو ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانیوں سے متعلق توہین آمیز گفتگو کی گئی۔

چینل اس پروگرام کے حوالے سے برطانیہ میں ناظرین سے معافی بھی مانگ چکا ہے۔ معافی نامہ دو سو اسی مرتبہ نشر کیا گیا۔

About The Author