لاہور: پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
پنجاب بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز ،ریڈیالوجی اور پتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل ہیں،علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہناہے کہ آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا. طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور میں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، کوئین روڈ، نیپئر (انار کلی) روڈ پر احتجاج کیا جائگا ۔
راولپنڈی میں مری روڈ، فیصل آباد میں جیل روڈ ، گجرات میں ہسپتال روڈپر احتجاج کیا جائے گا۔
اسی طرح ملتان میں جیل روڈ، ڈی جی خان میں جام پور روڈ، رحیم یار ہسپتال روڈ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ