نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بادام کے کرشماتی فوائد

باداموں میں مٹھاس وغیرہ بہت کم ہوتی ہے اور اس کو روزانہ تھوڑی مقدار میں کھانا میٹابولزم کو بہتر بناکر جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔

قدرت نے بادام میں ایسے اجزاء رکھ چھوڑیں ہیں جو صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔اس ضمن میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باداموں میں وہ سب وٹامن اور اجزاءہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں، اس میں موجود میگنیشم اور زنک بالوں کی نشوونما بہتر کرتے ہیں، جبکہ وٹامن ای انہیں مضبوط اور وٹامن بی چمکدار اور لمبی عمر دیتے ہیں۔

باداموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، صحت بخش چربی، میگنیشم اور کاپر دل اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ بادام کے چھلکے میں پائے جانے والا ایک نباتاتی کمپاؤنڈ خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے بچاتا ہے اوردل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔۔

بادام میں شامل وٹامن ای، بڑھاپے کے اثرات کے خلاف جدوجہد میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ بادام میں موجود میگنیشم، کیلشیئم اور فاسفورسدانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند بناتا ہے۔

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ باداموں میں مٹھاس وغیرہ بہت کم ہوتی ہے اور اس کو روزانہ تھوڑی مقدار میں کھانا میٹابولزم کو بہتر بناکر جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔

بادام کو دماغ کی غذا بھی قرار دیا جاتا ہے جو کہ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور یہ سب وٹامن ای اور اس میں شامل فیٹی ایسڈز کا اثر ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ میوہ دماغ پر عمر کے اثرات کو جھاڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔

About The Author