مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ،علی پور ،جتوئی اور ارد گردکے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لاپرواہی و عدم توجہی، سٹی کے وسط میں قائم شہریوں کی اکلوتی تفریح گاہ اقبال پارک اجڑکرکار اسٹینڈ میں تبدیل،پارک میں ریڑھی والوں نے بھی ڈیرے جما لئے، گندگی کے بھی ڈھیر، پارک میں تعینات عملہ سارا دن لڈو کھیلنے میں مصروف، گندگی سے بدبو اور تعفن پھیل گیا، نزدیکی دوکاندار شدید پریشان،کمشنر و ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،ا س بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کے وسط میں قائم شہریوں کی تفریح کے لئے بنایا گیا اکلوتا اقبال پارک اجڑکر کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔

پارک میں تفریحی کے لئے جھولے لگانے کی بجائے بلدیہ کوٹ ادو کے عدم توجہی کے باعث کار اسٹینڈ والوں نے ڈیرے جما لئے ہیں، جب کہ پارک کی صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر ہیں جس کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل چکا ہے جب کہ پارک میں صفائی کے لئے تعینات عملہ اور مالی سارا دن پارک میں بیٹھ کر لڈوکھیلتے رہتے ہیں، نزدیکی دوکانداروں سمیت شہریوں و انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں و اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ علی شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جٹالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے وسط میں قائم اقبال پارک میں کار اسٹینڈ ختم کرکے پارک کی تزئیں و آرائش کرائی جائے اور پارک میں تعینات عملہ کو کام پر پابند کیا جائے تاکہ پارک کی صفائی ہونے کے بعد بدبو اور تعفن ختم ہو سکے بصورت دیگر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کی دھمکی دی ہے۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ آ زادی مارچ نے حکومتی ایوانوں میں ہل چل مچا دی ہے، تمام اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت کے اسی سال گھر جانے کا قوی امکان ہے، ملک میں ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھرکا وعدہ کرنے والے وزیر اعظم صرف اسلام اباد میں لنگر کی تقسیم کرکے اپنے اپکو تمام وعدوں سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے، موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں کوئی ترقیاتی کام نہ کروائے جبکہ انہوں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ منتخب ہو کر لاہور اسلام آباد میں بھاگ جاتے جبکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے ڈیرہ پر موجود رہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اصولی طور پر مولانا فضل الرحمان کے اعلان کردہ ازادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف جس جنگ کا اعلان کر دیا ہے اب تمام اپوزیشن جماعتیں انکے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک پر غیر جمہوری حکومت مسلط ہے یہ عوام کے ووٹ سے نہیں ائی بلکہ اسے قوم پر زور زبردستی کے ذریعے مسلط کی گئی، جب تک ووٹ کو اہمیت نہیں دی جاتی ملک میں کھبی بھی ایک مستحکم جمہوری حکومت قائم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت کے خلاف عمران خان نے بلا وجہ4 حلقے کھولنے کا بہانہ بنا کر اسلام اباد کو یرغمال بنا کر ناقابل تلافی نقصان پہنچایاتھا اگر پی ٹی ائی کی حکومت نے 27 اکتوبر کو مارچ روکھنے یا اسمیں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک کو ایک بڑے سانحے کا شکار یہ نااہل حکومت بنا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر اج کہا ں ہیں، اب وزیر اعظم صرف اسلام اباد میں لنگر کی تقسیم کرکے اپنے اپکو تمام وعدوں سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتے انکو اب جواب دینا پڑیگا، قوم سے ہزاروں جھوٹ بول کر وہ اج خود قوم کے سامنے بری طرع پھنس چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام سے بچنے کیلئے حکومت ازادی مارچ سے قبل مستعفی جائے اور صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کردے تو ازادی مارچ کی نوبت ہی ملک میں نہیں آئیگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت گری ہوئی ہے اس کو گرانا مقصود نہیں، اصل مسئلہ عوام کے مسائل کا ہے،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ہمارا کل بھی تھا اور آج بھی ہے، آج اگر نواز شریف جیل میں ہیں تو اپنے بیانیے کی وجہ سے ہیں،انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ہر وقت ہنجراء خاندان کا خوف ان پر طاری ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم‘ صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے ہیں،سابقہ5سالہ دور میں 6سو کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرومرمت،پنجاب کی ٹاریخ میں پہلی بار تحصیل سطح پر گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اجراء،کنڈی چوک پر گورنمنٹ ہائی سکول کی ڈائریکٹ منظوری کے بعد اجراء،دائرہ دین پناہ،احسان پور،چوک سرورو شہید میں سوئی گیس کی فراہمی،20کروڑ کی لاگت سے نالی سولنگ،30کروڑ کی لاگت سے تی پی لنک تا گھلوموڑ تک کارپٹ روڈ کی تعمیر، بستی سرائی تا جنوبی ریلوے پھاٹک تک ساڑھے 11کروڑ کی لاگت سے کارپٹ روڈ کی تعمیر،کوٹ ادو سٹی میں دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کیلئے5کروڑکی گرانٹ سے شہر بھر میں سیوریج نالیوں سمیت ٹف ٹائل،چوہدری نرسری تا پل گارڈر مغربی نہر کوٹ سلطان کنارے کی پختہ سڑک کی تعمیر، ریلوے لائن پار کی آبادی کیلئے منی بائی پاس کی منظور ی، نور شاہ چوک سے پل ولو والی تک پختہ سڑک کی تعمیر، ریسکیو1122 کی منظور ی جبکہ کوٹ ادو کے شہریوں کے مطالبہ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، ڈائیلسز سنٹر، امراض دل یونٹ کا قیام جبکہ چاہ منشی والا اور لالہ زار کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی انکے شاندار سنہری کارنامے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ منتخب نمائندوں نے کہیں کوئی ترقیاتی کام نہ کروائے جبکہ انہوں اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہ منتخب ہو کر لاہور اسلام آباد میں بھاگ جاتے جبکہ ہم عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ اپنے ڈیرہ پر موجود رہتے ہیں۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) بستی ڈھوڑپور موضع کہیری سنانواں کے رہائشی حاجی امام بخش کھوکھرنے پریس کلب کوٹ ادو میں بتایا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے، حاجی امام بخش نے الزام عائد کیا اس کی سکنی اراضی ساڑھے3 مرلہ پر اس کے قریبی رشتہ دار محمد صدیق کھوکھر کے بیٹوں کلیم اللہ, محمد سلیم, فیض بخش نے قبضہ کیا ہوا تھا جس کا عدالت میں کیس زیر سماعت ہے, حاجی امام بخش نے الزام عائد کیا کہ عدالت میں کیس کرنے پر مذکورہ انہیں کئی بار کیس واپس لینے کا کہتے رہے, انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں,حاجی امام بخش نیالزام عائد کیا کہ چند روز قبل وہ اپنی بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ کلیم اللہ اپنے دیگر ساتھیوں محمدسلیم،فیض بخش، غلام شبیر، غلام فرید،مرید حسین کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کے گھرمیں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود اس کی بیوی سمیت اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی بیوی کو بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتے رہے، جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے، شور پر ان کا بیٹا محمد عمر چھڑانے آیا تو ملزمان نے اس پر بھی تشدد کیا جس سے اس سے رخسار پر شدید چوٹیں آئیں، بعد ازاں ملزمان گھر سے دو تولہ طلائی زیورات اور12ہزارروپے نقدی اٹھا کر فرار ہوگئے،

حاجی امام بخش نے الزام عائد کیا کہ اس نے تھانہ کوٹ ادو میں اس حوالے سے درخواست دی تو پولیس نے اس کی کوئی کارروائی نہیں کی، پولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی ہے، حاجی مام بخش نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آرپی اوڈیرہ غازی خان، ڈی پی اومظفرگڑھ، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے اس کی بیوی اور بیٹے پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی سکنی اراضی کو واگزار کرایا جائے، بصورت دیگر وہ بیوی بچوں کے ہمراہ تھانہ کوٹ ادو کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گا ۔

%d bloggers like this: