کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں
راولپنڈی اور بہالپور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔۔۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق راولپنڈی کے انیس اور بہالپور کے تین علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آنے پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں
نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی کینٹ، گلستان کالونی، ڈھوک نجو، گلستانی کالونی، رحیم ٹاون شکریال، آصف کالونی، قاسم آباد،
ائیرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی، عید گاہ محلہ اصغر، گلشن اڈیالہ روڈ میں چند گھر اور گلیاں پابندیوں کی زد میں آئی ہیں،
بہاولپور میں النور گارڈن اور صادق کالونی کے چند بلاک یا گلیوں کو بند کیا گیا ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں شاپنگ مالز
ریسٹورنٹ، دفاتر بند رہیں گے، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس
چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح سات سے شام سات بجے کھولنے کی اجازت ہو گی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب