نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسم سرما کی راتوں میں تندوری چائے کے ساتھ دیسی گھی میں بنی میٹھی سوغاتیں

شہریوں کی کثیر تعداد نے گلبرگ میں واقعہ کیفے پوائنٹ کا رخ کرنا شروع کردیا

موسم سرما کی راتوں میں تندوری چائے کے ساتھ دیسی گھی میں بنی میٹھی سوغاتیں لاہوریوں کو بھانے لگی

شہریوں کی کثیر تعداد نے گلبرگ میں واقعہ کیفے پوائنٹ کا رخ کرنا شروع کردیا ۔

چائے پینے کے شوق نرالے ،،، روایتی طریقے کار کے علاوہ تندور میں مٹی کے برتن کو گرم کرکےخالص دودھ  اورالائچی سے مزئین چائے لاہوریوں  میں مقبول ہونے لگی

ساتھ میں لذت سے بھرپور حلوہ جات، بسکٹس اور دیگر سوغاتیں مل جائے تو کھابوں کے شوقین لاہوریوں کو اور کیا چاہیے

سردیوں کی رات میں گھر سے باہر آنا بہت اچھا لگتا ہے دوستوں کے ساتھ چائے پینے آتے ہیں ہیں مٹی کے پیالوں کی خوشبو چائے کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے

کیفے پوائنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ خالص اجزا سے تیارکردہ اشیا نہ صرف صحت کے لئے بہتر بلکہ ذائقہ میں بے مثال ہے

موسم سرما میں چائے کی میز اور دوستوں کی کمپنی رات گئے تک جاری رہتی ہے۔

About The Author