ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں ‘نامعلوم افراد’ نےساجد گوندل کو اغوا کیاہے۔
مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑدی گئی۔
اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیاہے کہ ساجد گوندل کے اہل خانہ کی درخواست پر معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، ساجد گوندل کی گاڑی ہمیں پارک روڈ چک شہزاد میں این اے آر سی کے قریب سے مل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کار کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیاہے ، معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
اے وی پڑھو
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ