کراچی میں طوفانی بارش کے بعد مختلف علاقے جزیرے بن گئے۔
جمعہ گوٹھ سے مدرسے کے طلبہ اور نیا ناظم آباد کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالا گیا۔
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں بارش کے باعث پورا علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا
اور متعدد افراد گھروں میں محصور ہوگئے ۔
گاڑیاں جواب دے گئیں ،،تو ایدھی کے رضاکاروں نے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
جمعہ گوٹھ مائی گاڑی کے قریب مدرسے میں تیس کے قریب طلبہ پھنس گئے
جنہیں کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔
سیلابی ریلے کے باعث تین گوٹھوں میں اب بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
اللہ بخش گوٹھ، غنی گوٹھ اور جمعہ گوٹھ میں پھنسے خاندانوں کو نکالنے کے لئے امدادی کام جاری ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،