اسلام آباد:ملک میں ڈینگی کیسزکی وبائی صورتحال برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیگر علاقوں سے 235 ڈینگی کیس سامنے آئے،ملک میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوزکر گئی۔
وزارت قومی صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ اس وقت ملک میں ملک میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد30098 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 567ڈینگی کیس سامنے آئے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے8740کیس سامنے آئے ہیں،،پنجاب 6629، سندھ 5190 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں ، کے پی 5229 ، قبائلی اضلاع 463 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح بلوچستان 2776، آزادکشمیر1338 ، ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔
اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہو چکی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا،رواں برس سندھ میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں۔
رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب 10، بلوچستان 3، آزادکشمیر ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔ کے پی، قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے تاحال اموات واقع نہیں ہوئیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب