دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بل گیٹس

اس کے لئے پاکستان کی حکومت نے سخت محنت کی ہےبل

مائکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویومیں بل گیٹس نے کہا کہ یورپی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے سبرسے بڑے شہر کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

اس کے لئے پاکستان کی حکومت نے سخت محنت کی ہے۔ اسی لئے پاکستانی حکومت نے آج سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔

اس سے قبل بل گیٹس نے امریکہ میں بڑھتے ہوئے کیسزاور امریکی میں ٹیسٹوں کے نظام عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ

امریکہ میں ہونے والے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مکمل طور پر کچرا ہیں کیونکہ ٹیسٹوں کے نتائج غیر معمولی تاخیر کا شکار ہورہےہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بل اینڈملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے اربوں ڈالر عطیہ کر کئے ہیں۔

About The Author