دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گزشتہ ماہ 24 کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے

حریت رہنماؤں سمیت 98 افراد کو حراست میں لیا گیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جولائی کے ماہ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نام نہاد سرچ آپریشن میں

24 کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے جن میں سے 3 کو جعلی مقابلہ کرکے شہید کیا گیا

رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ،

پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 59 افراد شدید زخمی ہوئے،

حریت رہنماؤں سمیت 98 افراد کو حراست میں لیا گیا

جبکہ 11 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا،

کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے 450 سرچ آپریشنز کے دوران گھر

اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا

About The Author