نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14اکتوبر2019: بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاولنگر ، فورٹ عباس، چشتیاں، منچن آباد اور ہارون آباد سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

بہاول نگرسے

بہاول نگر(وحید کھرل) اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر محمد یوسف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور سدباب  کے لیے حکومت پنجاب تمام وسائل اور اقدامات بروئے کار لارہی ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس کی روک تھام میں  کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ڈینگی  سے بچاو اورمکمل نجات ممکن ہوسکے  یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں  تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں سمیت رجسٹرڈاینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ڈیش بورڈ پر بھی فورا اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے  عام لوگوں میں آگاہی بیحد ضروری ہے تاکہ ڈینگی سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں  تک پہنچایا جائے اور ہر فرد اپنے اردگرد  گھروں میں چھتوں اور گملوں میں پانی نہ جمع ہونے دیں  اور صفائی کا خیال رکھیں    تو ڈینگی لاروا کی افزائش نہی ہو سکتی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے اور خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے اور حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے بہترین نگہداشت اور  سہولیات مفت مہیا کی ہوئی ہیں۔.


بہاول نگر(وحید کھرل)اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر محمد یوسف نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور سدباب  کے لیے حکومت پنجاب تمام وسائل اور اقدامات بروئے کار لارہی ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اس کی روک تھام میں  کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ڈینگی  سے بچاو اورمکمل نجات ممکن ہوسکے  یہ بات انہوں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی کے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں  تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ہیلتھ نے ڈینگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں سمیت رجسٹرڈاینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ڈیش بورڈ پر بھی فورا اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے  عام لوگوں میں آگاہی بیحد ضروری ہے تاکہ ڈینگی سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو لوگوں  تک پہنچایا جائے اور ہر فرد اپنے اردگرد  گھروں میں چھتوں اور گملوں میں پانی نہ جمع ہونے دیں  اور صفائی کا خیال رکھیں    تو ڈینگی لاروا کی افزائش نہی ہو سکتی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانے اور خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے اور حکومت نے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے بہترین نگہداشت اور  سہولیات مفت مہیا کی ہوئی ہیں۔


فورٹ عباس سے

ایم ایس و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان کا ایک وقت میں دو عہدوں پرا براجمان ہونا عوام کیلئے درد سر

. فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) ایم ایس و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان کا ایک وقت میں دو عہدوں پرا براجمان ہونا عوام کے درد سر بن گیا ہے۔

عوام کےساتھ ساتھ سول ہسپتال کا سٹاف بھی رل گیا ڈاکٹر نعمان نے ڈپٹی آفس کو ڈیرہ داری میں تبدیل کر لیا رات گئے تک سگریٹ اور کھانے کی دعوتوں کے ساتھ ساتھ مالش اور مساج کا بھی اہتمام روز کا معمول بن گیا ۔ ڈپٹی آفس کا سٹاف رات 12 بجے تک آفس بند ہونے کا انتظار کرنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس سول ہسپتال کے ایم ایس اور ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فورٹ عباس کا چارچ ڈاکٹر نعمان حنیف کے پاس ہونے کی وجہ سے موصوف نہ تو سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں بلکہ سارا دن گھر آرام فرماتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کی ضروری ڈاک بھی ٹائم سے نہیں جاسکتی ۔

سول ہسپتال کے ملازمیں سارا دن انتظار میں رہتے ہیں کہ موصوف آئے اور آفس کی ضروری ڈاک سائن کروا سکے لیکن موصوف شام 5 بجے کے بعد ڈپٹی ہیلتھ آفس جا کر آرام فرماتے ہیں ان کے مزاج کا یہ عالم ہیں ڈپٹی آفس میں موصوف کے لئے مالشیا مساج کا پورا پورا اہتمام کی جاتا ہے لیکن اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے ایک سیاسی پارٹی کے چٹی دلال بھی سارا دن موصوف کے آفس میں بیٹھ کر سیاست کرتے نظر آتے ہیں اور تو اور ڈپٹی آفس میں سگریٹ کا کھلے عام استعمال کیاجاتا ہے اور رات کھانے کی دعوتیں روز کا معمول بن چکا ہے۔

اہلیان شہر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر ڈاکٹر نعمان حنیف سے ایک چارچ واپس لیا جائے تاکہ ملازمیں بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

ڈاکٹر نعمان حنیف سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فورٹ عباس میں 18 سکیل کے جنرل کیڈر کا اور ڈاکٹر نہیں ہیں اس لیے مجبوری ہیں کہ مجھے محکمہ نے ڈبل چارج دیا ہے اور ڈپٹی آفس میرا آفس ہے وہاں پر میں اگر کھبی کھبار سگریٹ  پی سکتا ہوں اور کھانا  بھی کھا سکتا ہو ایسی کوئی بات نہیں۔


فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کے بلڈنگ سابق انسپکٹر محمد امین کی کرپشن عرج پر کروڑوںکی کرپشن کر کہ محمد امین نے بنک بیلنس اور کمپنی بنا ڈالی جبکہ  فورٹ عباس شہر کی سیکڑوںبلڈنگ، ہسپتال، میرج ہالز اور کمرشل عمارتوں کی نقشہ فیس سابق بلڈنگ انسپکٹر محمد امین اور افسران بلڈنگ برانچ کی ملی بھگت سے میونسپل کمیٹی میں جمع نہیں ہوئیں جبکہ نقشوں کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ان سے فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے واجبات وصول کر کہ سرکاری خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے اپنی جیپ گرم کر لی ۔

سول سوسائٹی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے انکوائر ی کا مطالبہ کر دیا سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے فوری طور پر  ٹی ایم اے سے ریکارڈ قبضہ میں لے کر اینٹی کرپشن محکمے کو حوالے کر دیں تاکہ صاف اور شفاف انکوائری کی جائے ۔

محمدامین، سابق بلڈنگ انسپکٹر،میونسپل کمیٹی فورٹ عباس نےٹاون مالکان سے سازباز کرکے کمرشل نقشہ کا زرعی شیڈول لگایا جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان پہچا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرکاری ریکارڈ میں ٹمپرنگ بھی کی گئی ہے۔تمام ٹمپرنگ ریکارڈ کی کاپیاں میڈیا نے حاصل کر لی ہیں جس کو انکوئری کا حصہ بنایا جائے  ٹمپرنگ ریکارڈ کرنے اور جعلسازی کرکے خزانہ سرکار کو نقصان پہچانے کے الزام میں فوری طور پرمحمدامین، سابق بلڈنگ انسپکٹر،میونسپل کمیٹی فورٹ عباس پرمقدمہ درج کیا جائےاور اس کے ساتھ شامل افراد کے کردار کا تعین کیاجائے۔

سابق بلڈنگ انسپکٹر محمد امین سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو محمد امین نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی مجھ سے چارج لینے کے لیے سارا دبائو ڈالا گیا ہے

محکمانہ انکوئری کرائی جائے اگر کو ئی کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سزا کا مستحق ہونگا۔

About The Author