اکتوبر 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسرائیل کے وزیرِ اعظم پر بدعنوانی کے مقدمے کی کارروائی ملتوی

نیتن یاہو کے وکلا نے عالمی وبا کے پیش نظر اسے چھ ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی

اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر بدعنوانی کے مقدمے کی کارروائی کو عدالت نے اگلے سال جنوری تک ملتوی کر دیا،

نیتن یاہو کے وکلا نے عالمی وبا کے پیش نظر اسے چھ ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،

جسے عدالت نے قبول کر لیا، کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتی ہوئی بے

روز گاری کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے سخت نالاں ہیں اور آئے دن حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

یروشلم کی عدالت کے جج نے وزیر اعظم نیتن یاہو پر بدعنوانی،

فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہچانے کے الزامات کے سلسلے میں شہادتوں پر جرح کو اگلے

سال جنوری تک ملتوی کر کیا ہے۔ جنوری میں یہ سماعت ہفتے میں تین روز ہوا کرے گی

About The Author