مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی حکومت کا کورونا ویکسین کی 90 ملین خوراکوں کے معاہدوں پر دستخط

ان ویکسینز پر تین دوا ساز کمپنیاں تحقیق کر رہی ہیں جن میں بائیوٹیک،فائزر کے علاوہ فرم ویلینیوا شامل ہیں

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس ویکسین کی 90 ملین خوراکوں کے معاہدوں پر دستخط کردئیے،

ان ویکسینز پر تین دوا ساز کمپنیاں تحقیق کر رہی ہیں جن میں بائیوٹیک،

فائزر کے علاوہ فرم ویلینیوا شامل ہیں۔ معاہدہ آکسفورڈ یونیورسٹی ویکسین کے 100 ملین خوراکوں کے علاوہ ہے جسے آسٹر زینیکا کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔

تاہم یہ ابھی تک یقینی نہیں ہے کہ ان تجرباتی ویکسینز میں سے کون سی کام کرسکتی ہے۔

دنیا بھر میں زندگی کو معمول پر لانے کے لیے ویکسین کی اشد ضرروت ہے۔

اور اس سلسلے میں غیر معمولی پیمانے پر تحقیق ہورہی ہے۔

%d bloggers like this: