دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دبئی اسپتال کا کورونا مریض کےعلاج معالجے پر خرچ لاکھوں درہم معاف

بھارتی قونصل خانے نے اسپتال کو خط لکھ کر انسانی بنیادوں پر بل معاف کرنے کی درخواست کی

دبئی کے ایک اسپتال نے کورونا کے مریض کے علاج معالجے پر خرچ ہونے والے لاکھوں درہم معاف کردیے۔

رپورٹ کے مطابق 23 اپریل کو بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شخص راجیش اوڈنالا کو کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

راجیش کی بگڑتی طبیعت 80 روز بعد ٹھیک ہوئی۔

لیکن تب تک اسپتال کا بل 7 لاکھ 62 ہزار درہم تقریباً ساڑھے 3 کروڑ پاکستانی روپے بن چکا تھا،

راجیش کے اہلخانہ کی درخواست پر دبئی میں بھارتی قونصل خانے نے اسپتال کو خط لکھ کر انسانی بنیادوں پر بل معاف کرنے کی درخواست کی

جسے اسپتال کی جانب سے قبول کرلیا گیا، یہی نہیں بلکہ اسپتال نے راجیش کے واپس جانے کا بھی انتظام کیا اور اسے ائیر ٹکٹ بھی دیا۔

About The Author