مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فضائی سفر میں تیزی سے کمی کے بعد برٹش ایئرویز طیاروں کو ریٹائر کرنے کا اعلان

عالمی وبا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے

فضائی سفر میں تیزی سے کمی کے بعد برٹش ایئرویز نے تمام بوئنگ 747 طیاروں کو ریٹائر کرنے کا اعلان کردیا۔

دنیا میں سب سے بڑے جمبو طیاروں کی آپریٹر برطانوی ایئرلائن کے پاس کل 31 طیارے ہیں۔

عالمی وبا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئرلائنز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

برٹش ایئرویز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے اب اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ

کوئین آف دا اسکائیز کبھی کمرشل خدمات انجام دے سکے، برٹش ایئر ویز کی مالک انٹرنیشنل ایئرلائنز ہے

جس نے فوری طور پر اس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان طیاروں کو 2024 کو ریٹائر کیا جانا تھا مگر کاروباری خسارے کی وجہ سے اب انہیں چار سال پہلے

ہی ریٹائر کیا جا رہا ہے۔

%d bloggers like this: