راجن پور
( بیورو چیف )
سوشل سروسز گروپ کی قادیانیوں کے خلاف درخواست پر ڈی سی ذولفقار علی کھرل ضلع راجن پور کا بھرپور ایکشن, یاد رہے راجن پورمیں بستی جاگیر گبول کے پاس بستی اللہ داد میں قادیانیت کا
پرچار زور و شور سے جاری ہے .قادیانی اس علاقہ کو منی قادیان بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں. بستی اللہ داد میں قادیانیوں کی این جی اوز ہیومنٹی فرسٹ ایک سکول الموعود پبلک سکول
غیر قانونی طریقہ سے چلا رہی تھی جس میں 70 سے زائد بچے مسلمانوں کے زیر تعلیم تھے جن کو راشن اور پیسوں کا لالچ دیکر ان کو قادیانیت کی تعلیم دی جا رہی تھی
اور بہت سی غیر قانونی و غیر آئینی کام اس سکول میں ہو رہے تھے سوشل سروسز گروپ نے مکمل ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد اس پر قانونی کاروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزاری
جس پر فوری ایکشن لیتے ھوے جناب ذوالفقار علی ڈپٹی کمشنر راجن پور,نے ڈی پی او ضلع راجن پور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مرزائیوں اس سکول کو مکمل طور
ہر سیل کردیا ہے اور مزید قانونی کاروائی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے علماء کرام اہلیان راجنپور ،رضاکاران ختم نبوت پاکستان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جناب غلام مصطفیٰ چوہدری صدرختم نبوت لائرز فورم ،مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر صاحبزادہ جہانگیر فرید ایڈوکیٹ ،
مرکزی نعت کمیٹی کے سرپرست سردار زاھد محمود مزاری اور صدر سید مشتاق احمد رضوی قادری اور سید ارشد گیلانی ،
زاھد انجم بھٹی ممبر ڈویژنل امن کمیٹی علامہ قاری نورالحسن الرحیمی نے سوشل سروسز کے صدر ندیم احمد چوھدری اور جملی ممبران کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کے
ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا. قادیانیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آن پہنچا ہے یہ بات ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے کہ
قادیانی سرعام اپنے مذہب کی تبلیغ کریں ہمارے مسلمان بھائیوں کو ورغلائیں اور ہم چپ چاپ بیٹھے رہیں. ان شاءاللہ قادیانیت کو ختم کرنے کے لیے جان بھی دینی پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے
.
جامپور
( آفتاب نواز مستوئی )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے لئے تمام علماءکا کردارہمیشہ مثالی رہاہے۔عید الاضحی کے موقع پر بھی امن کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
عید الاضحی کے موقع پر پچھلی عید کی طرح حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں اور بھر پور آگاہی دیںتاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔یہ باتیں انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں علماءکرام سے
خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈی مویشیاں میں جانوروں کی خرید و فروخت کے موقع پر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
راجن پور احسن سیف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید نماز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔عید سے پہلے جمعہ نماز کے خطبات میں بھی کورونا سے
بچاو اور ایس اوپیز بارے آگاہی دیتے رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کی کھالیں وصول کرنے کے حوالے سے کہا کہ درخواستیں تحصیل سطح پر جمع کرائیں۔
تما م ممبران امن کمیٹی نے قادیا نیوں کے خلاف درخواست پر بھر پور ایکشن لینے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی کارکردگی کو سراہا اور مذہبی ہم آہنگی،
بھائی چارے کے فروغ اور ضلع میں امن و امان کے لیے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے دکان دار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ضلع بھر میں ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہیں۔انہوں نے ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ چینی 70روپے فی کلو جبکہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلہ 860روپے میں فروخت ہو نا چاہئے
۔بعد ازاں انہوں نے پولیو مہم کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا اور کہا کہ ضلع میں باہر سے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل فوکس کیا جائے
۔بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں ۔ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کوٹلہ نصیر میں مویشی منڈی کے لئے مخصوص گئی
جگہ کا معائنہ کیا۔
انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ کورونا سے بچاو کی آگاہی کے لئے بینرز لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ
لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی حفاظت کے پیش نظر ماسک کا استعمال یقینی بنائیںاور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو جانوروں کی خریداری کے لئے ساتھ نہ لائیں۔
جام پور
(وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا ٹاون کمیٹی کوٹ مٹھن کا اچانک دورہ۔اس دوران انہوں نے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ کے ہمراہ کمیٹی کے افسران سے اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے کوٹمٹھن میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمیٹی کے افسران کو صفائی بارے سختی سے ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
۔بعد ازاں انہوں نے فرید نگر چوک کا بھی دورہ کیا اور اس چوک کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں
جام پور
(وقائع نگار )
ایگزیکٹو انجینئر راجن کینال ڈویثرن حسن مرتجز کافیلڈ سٹاف کے ہمراہ بریڑہ ڈسٹی پر
چھاپہ۔تفصیلات کے مطابق برجی نمر 3 اور 4 کے درمیان لفٹ پمپ لگا کر ناجائز آبپاشی کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ فاضل پور میں پیش کر دیا۔
فاضل پور پولیس نے ملزم کاظم عباس کے خلاف ایس ڈی او شیخ عبد الاحد کی مدعیت میں پانی چوری کی کینال اینڈ ڈرینج ایکٹ کی دفعہ 70 اور 73-A کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
اسی نہر پر ہی ایک اور جگہ ناجائز آبپاشی کی غرض سے لگا سائفن پائپ بھی قبضے میں لے لیا گیا.
اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر راجن کینال ڈویثرن حسن مرتجز کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ٹیل کے کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پورا پانی پہنچانے کے لیے پانی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون