دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل سیزن فائیو کے دس میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

دوسرے روز بھی لاہور کے مختلف کورئیر سنٹرز پر شہری پیسوں کی وصولی کیلئے پہنچے،

پی ایس ایل سیزن فائیو کے دس میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،،، دوسرے روز بھی لاہور کے مختلف کورئیر سنٹرز پر شہری پیسوں کی وصولی کیلئے پہنچے،

پاکستان سپر لیگ دو ہزار بیس کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ،، کورونا کے باعث بند دروازوں میں کھیلے جانیوالے یا منسوخ میچز کی ٹکٹیں واپس کرنے کیلئے لاہوریوں نے دوسرے روز بھی مقررہ کوریئر سنٹرز کا رخ کیا،، اس موقع پر کورونا ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا گیا

پیسے واپس ملنے پر خوش کرکٹ دیوانے کہتے ہیں میچز ہو جاتے تو زیادہ مزا آتا
علی، اعجاز، ہم نے پوری فیملی کے ساتھ آنے کا پلان بنایا تھا سب کے لئے ٹکٹ خریدے

کورئیر سینٹر انتظامیہ کے مطابق دو مراحل میں ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول تیار کیا گیا ہے، پہلا فیز پانچ اگست تک جاری رہے گا
عفت منیر، مینیجر ریٹیل، کوریئر سینٹر، دوسرا مرحلہ 6 ہزار سے اوپر 10 اگست تک چلے گا، ماسک اور سینی ٹایزرز کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے

ٹکٹوں کی واپسی کیلئے کوریئر سینٹرز پر صبح دس بجے سے چار بجے تک کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں ۔

About The Author