ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی کے حلقہ میں کارپٹڈ روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی
حلقہ کے لوگوں نے محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پر تپاک استقبال کیا
اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ادھر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے روڈ کے تعمیراتی کام کا
جائزہ لیتے ہوئے معیاری مٹیریل کے استعمال کی ہدایات جاری کیں۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہر میں مرحلہ وار روڈز کو کارپٹڈ کیا جائیگا
ارشاد نوحی پارک سے کچہری روڈ کلمہ چوک تک کارپٹڈ کی جارہی ہے۔
اے،بی،ایک اور دو بلاک کے شہریوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ماڈل ٹاؤن مین روڈ کے سیوریج مسائل کا نوٹس لے لیا
انہوں نے کارپوریشن کے عملہ کو موقع پر بلاکر سیوریج مسائل کے حل اور نئی سیوریج لائن کا
تخمینہ فوری تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔جناح فیملی پارک کے سامنے ماڈل ٹاؤن کے مین روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے دونوں کناروں پر موجود ڈرین کی فوری ڈی سیلٹنگ کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر سید ذوالفقار علی شاہ کے
ہمراہ ماڈل ٹاؤن، بھٹہ کالونی روڈ کا معائنہ کیا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے پارکس کو
بحال کرنے سمیت میڈیننز اور گرین بیلٹس کو بہتر کیا جائے گا۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیمیں چھ منصوبوں پر کام کررہی ہیں
جن پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سٹی پارک ڈیرہ غازی خان کے
ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں وسیع رقبہ پر موجود سٹی پارک کو جدید طرز پر بحال کرایا جائیگا
موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی الگ پارکنگ سمیت داخلی گیٹس کو بہتر کیا جائیگا۔
موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے پارکس میں ہرممکن
سہولیات کا خیال رکھا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ سمیت ضلع میں بندوبست کو مانیٹر کیا جائیگا۔
افسران ٹیموں کی نگرانی کریں انہوں نے یہ ہدایات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،کمانڈنٹ بی ایم پی و پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک سمیت
دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر بندوبست کے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ بندوبست سے متعلق حکومت کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع ڈیرہ غازی خان میں گرانفروشوں اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ میں ماسک نہ پہنے والے آٹھ دکانداروں اور گرانفروشوں کو 15ہزار روپے جرمانے کئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کے نرخ اور معیار چیک کئے
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے 555 معائنہ کرتے ہوئے 13 مقامات پر پرائس کنٹرول
۔ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 18ہزارپانچ سو روپے جرمانہ کیا
.ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر محمداسحاق کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے سمیع اللہ اور
لیاقت علی نے پل ڈاٹ کے مقام پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی.
انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری،
اوورلوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں انہوں نے اس موقع پر
ڈرائیوروں میں حادثات سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔
.ڈیرہ غازیخان
پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازیخان کے بانی ممبران و عہدیداران کی مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کے ہمراہ ڈی سی طاہر فاروق سے کمشنر آفس میں ملاقات کی
ملاقات میں مشیر صحت نے ممبران کا ڈی سی طاہر فاروق سے تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بانی ممبران ہیں
جن کا اوڑھنا بچھونا صرف پی ٹی آئی اور اس کا منشور ہے انہی کارکنان کی قربانیوں کی وجہ سے آج پی ٹی آئی اقتدار میں ہے
اور یہ اب منتخب نمائندوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کارکنان کو انکی کی قربانیوں مدنظر رکھتے ہوئے
ضلعی انتظامی معاملات میں شامل کریں تاکہ یہ بھی عوام کے مسائل حل کروا سکیں ملاقات میں حنیف خان پتافی کے ہمراہ جہانگیر احمد بھٹی،
راحیل رند، خرم اسحاق مستوئی، محمد تبسم، ظہیر چغتائی اور ندیم احمد نہڑ و دیگر بھی موجودتھے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیاسائلین کی کثیر تعداد نے کچہری میں شرکت کی۔
ڈی پی او نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے مسائل سنے۔اور متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہاکہ عوام کی جان و مال کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
عام آدمی کی دہلیز تک انصاف پہنچانے کے لیے تمام تروسائل بروئے لائے جائیں گے۔
متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتشیشی افسران زیر التواء مقدمات کو فوری طور پر حل کریں۔
تاخیر حربے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
انٹی کرپشن کا چھاپہ،پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،
نشان زدہ نوٹ برآمد،مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لئے مقامی مجسٹریٹ کے پاس پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خانپور جنوبی کے رہائشی عبدالحمید نے انٹی کرپشن کو درخواست دی کہ میں اپنے داماد طارق حُسین کی زمین کے انتقال کے سلسلہ میں
حلقہ پٹواری سیف اللہ مرزآنی موضع خانپور جنوبی کے پاس گیا تو اس نے مجھ سے 30ہزار روپے بطور رشوت طلب کی 10ہزار پٹوار لے چکا ہے
20ہزار مزید مانگ رہاہے موقع پر پکڑوانا چاہتا ہوں جس پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انسپکٹر ملک مجید،ملک کلیم کھنڈوا داور مقامی مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر
پٹواری سیف اللہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 20ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر13/20بجرم 161ت پ5/2/47 PCA درج کرلیا۔
ملزم کو آج مقامی مجسٹریٹ کے پاس پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق ممتاز پارلیمنٹرین و سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ
مائنس عمران خان سے جمہوریت مائنس نہیں ہوگی بلکہ عمران خان کو لانے والے بھی مائنس ہوجائیں گے،
شیخ رشید کا اختر مینگل کے متعلق بیان غیراخلاقی اور غیر مناسب تھا،شیخ رشید کے بیان کے بعد اختر مینگل کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم سے ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد نے کہا کہ
عمران خان کا یہ کہنا کہ میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ان کی بھول ہے کیوں کہ عمران خان کے آپشن کو آپشن بنانے والے کئی اور آپشن بناسکتے ہیں،
انہوں کا کہنا تھا کہ مائنس عمران خان سے جمہوریت مائنس نہیں ہوگی بلکہ اس کو لانے والے بھی مائنس ہوجائیں گے کیوں کہ
معاملات کی ڈور کہی اور سے ہلائی جاتی ہے اور کوئی ناگزیر نہیں ہوتا اور جو خود کو ناگزیر سمجھتے ہیں وہ کم ازکم اپنے قریبی قبرستان میں جائیں اور وہاں دیکھیں کہ کتنے بڑے بڑے دعویدار منوں مٹی تلے دبے ہوئے ہیں
کوئی ناگزیر نہیں ہر کسی کا آپشن موجود ہوتا ہے،ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو کورونا کے حوالے سے اللہ صحت عطا کرے
لیکن جب تک وہ قرنطینہ میں تھے معاملہ پرسکون تھا اگر وہ مزید قرنطینہ میں رہیں تو حکومت اور ملک کے مفاد میں بہتر ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہاکہ
اختر مینگل کے متعلق شیخ رشید کا بیان غیر اخلاقی اور غیر مناسب تھا اب اختر مینگل اور ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ
انہیں کیا کرنا ہے، شیخ رشید کے بیان کے بعد اختر مینگل کی حکومتی کیمپ میں واپسی کی کوئی گنجائش باقی تھی
تو وہ اب نہیں رہی کیوں کہ اختر مینگل جس علاقے اور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ ایسی باتوں کے حوالے مزید اپنے موقف پر مضبوطی کا اظہار ہی کرسکتے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ کارپوریشن کے معاملات بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں.
ڈی جی خان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے فعال ہونے سے کارپوریشن پر بوجھ کم ہو گا. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمداقبال ثاقب
اور د یگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. کمشنر نے کہاکہ کارپوریشن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ہو گی. کارپوریشن کی دکانوں اور دیگر اثاثوں کے
واجبات کی وصولی کیلئے خصوصی سکواڈ بنا یا جائے گا. انہوں نے کہاکہ تجاوزات مافیا نے شہر کا حسن ماند کر دیا ہے
کشادہ سڑکیں تنگ ہو گئی ہیں. انہو ں نے کہاکہ تاجر برادری اور عوامی نمائندے انتظامیہ کے دست و بازو بنیں تاکہ شہر کے حسن کو بحال کرایا جا سکے ۔
.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش میں شہر کا دورہ کیا
اور بارش میں موجود رہ کر کارپوریشن کی ٹیموں کو پانی کی نکاسی کی ہدایات جاری کیں.
انہوں نے ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کے عمل کی خود نگرانی کی.
ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات، بلاکوں اور شاہراہوں کا دورہ کرتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کرائی.
ا نہو ں نے تمام ڈسپوزل ورکس کو مکمل گنجائش کے مطابق چلانے کے بھی احکامات جاری کیے.
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس کے کمپلیکس میں توسیعی بلاک کے تعمیراتی کام
اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زسمیع اللہ فاروق، عبدالغفار اوردیگر افسران ہمراہ تھے
.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
این او سی/ اسناد کے حصول اور آئی بی سی سی ویری فکیشن کرانے والے سائلین کیلئے بورڈ کی متعلقہ برانچیں اور سہولت سنٹر کھلے ہوئے ہیں
اور بورڈ عملہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دفتری اوقات کار میں موجود ہوتا ہے. شیخ امجد حسین نے کہاکہ
سائلین اپنے ساتھ کم سے کم وزیٹرز لائیں اور گیٹ پر موجود سکیورٹی عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سینیٹائزرکا استعمال اور دیگر ایس او پیز کی پابندی کریں.
شیخ امجد حسین نے بتایاکہ میٹرک 2020ء کے پیپرز کی مارکنگ بھی جاری ہے اور اس عمل میں بھی احتیاطی تدابیر و حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کیا جارہا ہے
اور بورڈ کے داخلی راستوں اور مارکنگ سنٹرز کے اندر تھرمل گنز / سینیٹائزر رکھوا دیئے گئے ہیں۔
.ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشی پر بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.
انہوں نے مارکیٹو ں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز، دکانداروں کے ماسک پہننے او ردیگر اقدامات کا
جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق کی ہدایت پر مارکیٹوں میں اشیائے
خوردونوش کی فراہمی اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے
ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔
.
ڈیرہ غازیخان
اولڈ ہیلینز ایسوسی ایشن کے ممبر و ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ
جن مالیاتی اداروں / بنکوں کے پاس بورڈ ز / یونیورسٹیزملازمین کے اکاونٹ ہیں
وہ انہیں سیلری / فلیکسی لون میں سہولت دیں. انہو ں نے نیشنل بنک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ
وہ سرکاری ملازمین کے سیلری لون میں خصوصی رعایتی شرح لاگو کریں
بالخصوص کورونا وباء کے دوران سٹیٹ بنک آف پاکستان نے دو مرتبہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پورے ملک میں مارک اپ کو کم کیا ہے
مگر اس کا فائدہ پبلک / پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کو نہیں دیا جارہاہے
او ر نہ ہی پہلے سے سیلری ا یڈوانس لینے والو ں کی شرح کم کی گئی ہے.
انہو ں نے کہاکہ پاکستان کا یہ سفید پوش طبقہ بہت زیادہ مارک اپ دے رہا ہے
جس کو کم کیا جانا اشد ضروری ہے شیخ امجد حسین نے سٹیٹ بنک آف پاکستان او ردیگر بنکوں کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں ریلیف دینے کی استدعا کی ہے ۔
.
ڈیرہ غازیخان
چیئر مین مارکیٹ کمیٹی نے ملتان روڈ پر قائم پرائیویٹ فروٹ سبزی منڈی فوری طور پر ختم کر نے کے لئے انجمن آڑھتیان کو نوٹس جا ری کر دیا
ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق فروٹ سبزی منڈی سخی سرور روڈ پر منتقل کر نے کی ہدایت ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق
ڈیرہ غازی خان میں فروٹ،سبزی منڈی شہر میں سرکاری طور پر قائم ہے تاہم شہر میں بڑھتے ہو ئے ٹریفک مسائل کی وجہ سے پانچ سال قبل نئی سبزی فروٹ منڈی کی
حکومت پنجاب سخی سرور روڈ پر منتقل کر نے کی منظوری دی تھی جس کو آڑھتیان کی مشاورت سے منظور کیا گیا تھا تاہم سیاسی،دیگر وجوہات کی بنا ء پر
آڑھتیوں نے پرائیویٹ طور پر ملتان روڈ سرور والی کے مقام پر فروٹ،سبزی منڈی زرعی رقبہ پر قائم کر کے کاروبار شروع کر دیا
جس پر سخی سرور روڈ منڈی کی انتظامیہ نے ہائی کورٹ لاہور سے رجوع کر لیا جس پر عدالت عالیہ نے رٹ فوری طور پر فروٹ سبزی منڈی سخی سرور روڈ منظور شدہ جگہ منتقل کر نے کی ہدایت کی
عملدرآمد نہ کروانے پر تمام ضلعی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی کے خلاف توہین عدالت کی رٹ نمبر 866-w-16بھی زیر سماعت ہے چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان نے
عدالت عالیہ کے احکامات پر فوری عملدرآمد کرانے کے لئے انجمن آڑھتیان کے عہدیداران اور تمام ارکان کو فوری طور پر فروٹ،سبزی منڈی سرکاری طورپر منظور شدہ جگہ منتقل کر نے کے لئے نوٹس
جاری کر دیا ہے اور اس پر مزید کاروائی کے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر صدر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بھی لکھ دیا ہے
ادھر سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے سخی سرور روڈ پر منتقل نہ ہو نے اور اس نوٹس کے خلاف عدالتی کاروائی کر نے کا اعلان کیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے قیام و شاندار جدوجہد کو گزشتہ روز پہلا سال مکمل ہونے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں یوم تاسیس کی تقریب کااہتمام کیاگیا
جس میں تنظیم تاجران ڈیرہ کے چیئرمین میاں جاوید،صدر چوہدری ریاض احمد، جنرل سیکرٹری قیصر عباس جگنو، خالد ملک، شیخ ظہیر احمد، صفدر خٹک،فدا حسین بھٹی،
محمد فاروق،محمد حنیف و دیگر عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی تقریب میں تاجر رہنماؤں نے تاجر کاز کے تحفظ کیلئے جاری جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرنے پر
مرکزی صدر محمد کاشف چوہدری اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا یوم تاسیس کی اس تقریب میں لاک ڈاؤن،ملکی معاشی صورتحال،مہنگائی دیگر تاجروں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے
بات چیت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی لاک ڈاون ختم کیا جائے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر چوہدری ریاض احمدنے کہا کہ
تاجر برادری ایس او پی پر عملدرآمد میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور الحمداللہ ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے
اب حکومت حالیہ معاشی بحران میں میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کا اعلان کرے
ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرونا سے متاثرہ کاروباری
صورتحال کے پیش نظر بھاری جرمانے سے گریز کیا جائے۔
ڈیرہ غازیخان
وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سمیت مختلف الاونسز میں اضافہ نہ کرنے پر ایپکا کے
عہدیداروں کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی دھمکی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں
ایپکا کے ملازمین کا مرکزی آفس کے سامنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ایپکا ملازمین نے اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جبکہ ایپکا کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود،صدریونٹ ڈی سی آفس چوہدری منظور احمد،جنرل سیکرٹری افتخار علی عباسی،
منصور بھٹی ڈویژنل نائب صدر،میاں یاسر ڈویژنل فنانس سیکرٹری،عبد الباری جنرل سیکرٹری زراعت،عبد الحمید جیالا ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری، صدر لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد امجد،
نائب صدر درجہ چہارم سیف اللہ و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے درجہ ایک سے درجہ چہارم سمیت سولہویں سکیل تک کے ملازمین کی نہ تو
تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا بلکہ مہنگائی کے تناسب کو نظر انداز کرتے ہوئے یوٹیلٹی الاونسز سمیت مختلف جو مراعات تھیں
اس بجٹ میں اس کو بھی ختم کردیا جس سے چھوٹے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں
جبکہ ڈالر سمیت پٹرول اور اشیاء خوردنوش سمیت ضروریات زندگی ملک میں آئے روز مہنگی ہورہی ہیں ایپکا کے ملازمین نے دھمکی دی کہ
اگر حکومت نے ان کے مطالبات پر نظر ثانی نہ کی تو وہ ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ بڑھا دیں گے۔
ڈیرہ غازیخان
لیاقت عباس لغاری نے بطور ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج بارڈر ملٹری پولیس چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے
چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ علاقہ سے سمگلنگ کی روک تھام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لانا
میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی امن و امان قائم رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کروں گا
عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ قبائلی عمائدین علاقہ نے لیاقت عباس لغاری کی بطور ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج تعیناتی کا خیر مقدم کر تے ہو ئے
اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان کی بھر پور کاروائیوں سے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ میں کافی حد تک مدد ملے گی۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے شہر بھر کو خوبصورت بنانے کے لئے میگا پراجیکٹس پر ترقیاتی کام معیار کے مطابق جاری ہے
زیر تکمیل منصوبہ جات کو اعلیٰ کوالٹی مٹیریل سے مکمل کرایا جا رہا ہے جن کی تکمیل پر کروڑوں روپے لاگت آرہی ہے
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد محمود نے کیا اس موقع پر پی ایچ اے افسران ڈی ای خالد بخاری،شجاعت علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر،
اعجاز احمد بھٹہ ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر محمد عابد محمود نے کہا کہ
ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر نے کے لئے اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں
شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار خصوصی طور پر اقدامات اٹھارہے ہیں
اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ طور پر شہریوں کو تفریح کی سہولیات فراہم کر نے اور شہر بھر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے کو تفریح کی سہولیات فراہم کر نے
اور شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لئے جناح فیملی پارک،کشمیر پارک،ٹریفک چوک سیلفی پوائنٹ،ٹریفک چوک کی تزئین و آرائش کی تکمیل کے افتتاح کیا تھا
ان کی تکمیل جو کہ میگا پراجیکٹ معیار کے مطابق تقریباً 2کروڑ کی لاگت مکمل کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ
ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول فراہم کر رہے ہیں
ان زیر تکمیل ترقیاتی منصوبہ جات کے مکمل ہوتے ہی ڈیرہ پھلاں دا سہرا کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا
انہوں نے آخر میں کہا کہ ان زیر تکمیل منصوبہ جات کی مکمل طور پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
ناقص مٹیریل استعمال کر نے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جا ئے گا
ڈیرہ غازیخان
محمد ندیم سب انسپکٹر کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کر دی گئی،جنازہ میں ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق،
ڈی ایس پی سرکل سٹی عمران رشید، ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر، ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال سمیت دیگر پولیس آفیسران و ملازمان نے شرکت کی
اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ مرحوم محمد ندیم ایک فرض شناس پولیس آفیسر تھے
ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کو محکمہ پولیس میں عزت کی نگاہ سے
دیکھا جاتا تھااللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اس کے لواحقین کو صبرو جمیل عطاء فرمائے۔
ڈیرہ غازیخان
ریورائن پوسٹ پل22ہزار پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی سمگل کرنے کی کوشش کوناکام کردیا
ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت،
اسی طرح ریورائن پوسٹ پل 22ہزار کے انچارج جاوید اقبال اے ایس آئی نے لاکھوں روپے
مالیت نان کسٹم پیڈ گاڑی کوسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شفیق ولدخدا بخش سکنہ احمدانی کو
نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت تحویل میں لے لیااس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ شریف نے کہا کہ کرمنل کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری ہے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
عبدالرشید بعمر26/27سال کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزمان کو تھانہ وہوا پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قصبہ وہوا علاقہ تھانہ وہوا میں ملزمان راشد،آفاق ارشام اور ثناء اللہ پسران فیض محمد اقوام اعوان سکنائے وہوا نے عبدالرشید کو قتل کیا تھا
جس پر مدعی اللہ وسایا کے بیان پرتھانہ وہوا پولیس نے مقدمہ درج کیااخترفاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر سعادت علی ڈی سی ایس سرکل تونسہ کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے
ایک ٹیم تشکیل دی محمد لطیف ایس ایچ او تھانہ وہوا کو ٹاسک دیا گیا۔تھانہ وہوا پولیس نے کاروائی عمل میں لا تے ہوئے عبدالرشید کے قتل میں ملوث جملہ ملزمان کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی
اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمہ میں تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جائے گی
کسی فریق کی حق تلفی نہیں کی جائے گی قصوروار کوانشاء اللہ جلد سزا دلوائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان پولیس نے گم ہونے والے لاکھوں مالیت کے 11 عدد موبائل ٹریس کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر آئی ٹی انچارج تونسہ شریف تصور عباس نے انتہائی محنت سے
ماہ جون میں 11 موبائل فون جوکہ لاکھو ں مالیت کے تھے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے مالکان کے حوالے کیے تصور عباس نے مسلسل دن رات محنت کر کے
موبائل ٹریس کیے جس پر موبائل فون مالکان نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تونسہ پولیس کی کارکردگی کو سراہااس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ
اختر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کامنشور عوام کی خدمت کرنا او ر انہیں بروقت انصاف مہیا کرنا ہے ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کے احکامات کی
روشنی میں اوور لوڈنگ اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے ٹریفک وارڈن پولیس ڈیرہ غازیخان اور پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ مانہ بنگلہ پر اوور لوڈنگ اور تیز رفتار گاڑیوں کے
خلاف ایکشن شروع کردیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک اسحاق سیال نے کہا کہاانسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت
ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بار بار وائلیشن کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ان کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیے جائیں۔
اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائی شروع کر دی ہے جس کا مقصد حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے ضیاع کا بچاؤ ہے۔
روڈ پر چلنے والی خصوصاً حد سے زیادہ اوور لوڈنگ اور تیز رفتار بسوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال نے کہا کہ اوورلوڈنگ اور تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے سفر کرنے والی عوام الناس کو ماسک،
سینی ٹائرزر اور سوشل ڈسٹنس پر عمل پیرا ہو کر SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
دریائے سندھ رند اڈا بیٹ بیت والا کے قریب بستی فاروق چوک کے قریب نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ موضع رند اڈا بیٹ بیت والا کے قریب فاروق آباد کے
مقام پر 50 سالہ ایک شخص غلام حسین ولد علی محمد نہاتے ہوئے تیز لہروں کی زد میں آ کر ڈوب گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور تین گھنٹے کے آپریشن کے
بعد نعش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی۔
ڈیرہ غازیخان
کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کا قبائلی علاقہ لاکھا اور دلانہ کے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کادورہ، تفصیلات کے مطابق
کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک نے اچانک ان دونوں سینٹرز کا وزٹ کیا
تو وہاں نہ ہی ڈاکٹر تعینات تھا اور نہ ہی دیگر سٹاف پایاگیا اس موقع پر بنیادی ہیلتھ سینٹرز میں آئے لوگوں نے کمانڈنٹ کو بتایاکہ
قبائلی علاقہ کے تقریبا تمام ہیلتھ سینٹرز کا یہی حال ہے اورکسی سینٹر پر میڈیکل آفیسر کی تعیناتی نہ کی گئی
ہے کمانڈنٹ نے تمام صورتحال پر مبنی مفصل رپورٹ ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق کو ارسال کردی۔
ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ گدائی کی کاروائی چالو بٹھی پر ریڈ کر کے 140 لیٹر شراب جبکہ 300 لیٹر لہن برآمد،معاشرے کو شراب فروشوں سے پاک کرنے کے لئے
شراب فروشوں کے کرد گھیرا تنگ،ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری،پولیس تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر خان محمد ASI نے
بدنام زمانہ شراب کشید کار خادم حسین لغاری کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے
کامیاب ریڈ کر کے چالو بٹھی پر 140 لیٹر شراب اور 300 لیٹر لہن جبکہ کشید کاری کا سامان بھی
قبضہ پولیس میں لے لیا۔ملزمان خادم حسین، عستم، عادل، اور سجاد کے خلاف زیر دفعہ 3/4/4/79 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا
ملزم عستم ولد سجاد سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری نے کہا ہے
کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ہمارے معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف سخت سے
سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون