نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا، راہول گاندھی

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آخر کار بھارتی وزیراعظم کہاں چھپے بیٹھے ہیں

مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا

‎لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے جھڑپ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بیس ہوگئی

جبکہ چار کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔ لیکن نریندر مودی کو سانپ سونگھ گیا ۔۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آخر کار بھارتی وزیراعظم کہاں چھپے بیٹھے ہیں

راہول گاندھی نے ٹویٹ کی کہ بہت ہو گیا اب مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا ،،،

چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ۔۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی ،،

سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔

جبکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی ویسٹرن تھیئٹر کمانڈ کے ترجمان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ

وہ سختی کے ساتھ اپنے فوجیوں کو روکے اور تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کے صحیح راستے پر آگے بڑھے۔

چین اور بھارت کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

About The Author