مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں آج کیا ہوا؟

بھارت سے نمائنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بھارت:

بی جے پی کی بھارتی مسلمانوں کیخلاف ایک اور سازش پکڑی گئی،،

برقعہ پہن کر مذہبی منافرت پھیلانے والا بی جے پی کا کارکن رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

ریاست کرناٹک میں بی جے پی کارکن سدھو کو عوام نے دھر لیا،

وجے پور میں بی جے پی کارکن کو اس وقت گرفتار کیا گیا،،،

جب وہ برقعہ پہنے،، منافرت پھیلانے میں مصروف تھا،

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بی جے پی کارکن علاقہ میں مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے سرگرم تھا۔


بھارت :

بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔۔

ایک شخص کے قتل اور دو سو پچاس افراد کو کاٹنے والے بندر کو سزا مل گئی،،

کانپور کے بندر کالوا کو زندگی بھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑے گا ۔

ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ چھ سالہ بندر کو آزاد کیا گیا تو یہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔


بھارت

مودی حکومت کو ناکام خارجہ پالیسیوں پر بھارت میں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ۔

بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر نامور صحافی نیروپما سبرامینیم نے سوالات اٹھادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نیروپما سبرامینیم نے سوال اٹھایا کہ

کنٹرول لائن پر پاکستان سے محاذ آرائی، لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین سے لڑائی،

نیپال سے کشیدگی، بنگلہ دیش ناراض اور افغان مذاکرات کی میز سے بھارت کی بے دخلی،

بھارت اس حالت تک آخر کیسے پہنچ گیا؟


مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا

‎لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے جھڑپ میں مرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد بیس ہوگئی

جبکہ چار کی حالت تشویش ناک ہے۔۔۔ لیکن نریندر مودی کو سانپ سونگھ گیا ۔۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ آخر کار بھارتی وزیراعظم کہاں چھپے بیٹھے ہیں

راہول گاندھی نے ٹویٹ کی کہ بہت ہو گیا اب مودی سرکار کو قوم کو جواب دینا ہوگا ،،،

چین نے متنازع علاقے لداخ میں فوجی تصادم کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا ۔۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ایک روز قبل سرحد کی خلاف ورزی کی تھی ،،

سرحد کی خلاف ورزی کے دوران بھارتی فورسز نے چینی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی۔

جبکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی ویسٹرن تھیئٹر کمانڈ کے ترجمان نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ

وہ سختی کے ساتھ اپنے فوجیوں کو روکے اور تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کے صحیح راستے پر آگے بڑھے۔

چین اور بھارت کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

%d bloggers like this: