نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اینکر مرید عباس قتل کیس: دو گواہوں نے مرکزی ملزم کے بھائی عادل زمان کو شناخت کرلیا

گواہوں نے بتایا کہ  کیس کا مرکزی ملزم عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیا۔ اس  نے خضرحیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کردی۔

کراچی : نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں دو گواہوں نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو شناخت کرلیا۔

عادل زمان  کو پندرہ اکتوبر تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی   کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

تفتیشی افسرکی جانب سےملزم کی شناخت پریڈ کی درخواست  کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

کچھ دیر کے لئے سماعت ملتو ی کی گئی تاکہ  ڈمی ملزموں کا بندوبست کیا جاسکے ۔ دوبارہ سماعت شروع ہونے پر دو   گواہوں  محمد الیاس اور امتیاز نے  دس ڈمی ملزموں  کی موجودگی میں عادل زمان کی شناخت کرلی۔

گواہوں نے بتایا کہ  کیس کا مرکزی ملزم عاطف زمان سفید رنگ کی گاڑی میں آیا۔ اس  نے خضرحیات کو اپنی طرف بلایا اور فائرنگ شروع کردی۔

عدالت میں دیئے گئے بیان میں گواہوں نے بتایا کہ خضر  حیات زمین پر گرگیا۔عادل زمان فائرنگ کے دوران  موٹرسائیکل سے اترا اور بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دونوں ملزم  اسی گاڑی میں فرار ہوگئے۔

عدالت نے ملزم عادل زمان  کو پندرہ  اکتوبر تک پولیس ریمانڈ میں دے دیااور کیس کی سماعت بھی پندرہ دنوں کے لئے ملتوی کردی گئی ْ۔

About The Author