اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبال کی تیاریاں

سرکاری ذرائع کے مطابق بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

شہزادہ اور شہزادی 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس  اسلام آباد پر اتریں گے۔ برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

شاہی جوڑے کو وفاقی وزراء، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کریں گے،

سرکاری ذرائع کے مطابق بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کریگا۔

برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کریگا۔

شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن  شوکت خانم اسپتال بھی جائیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں ہوسکا ۔

برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملیں گے۔ موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

%d bloggers like this: