ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم خریداری اور انسداد ڈینگی مہم میں پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو تمام معاملات کی خود نگرانی کی ہدایات جاری کردیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء،ذوالفقار علی کھرل،ڈی پی او لیہ حسن اقبال،اے سی جی محمد صفات اللہ اور دیگر افسران شریک تھے.
اجلاس میں گندم خریداری،انسداد ڈینگی مہم،ٹائیگر فورس اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گندم خریداری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے۔عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کیا جائے۔
ڈویژن میں ٹڈی دل کی بروقت تلفی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ محکمے ریکارڈ تیار کریں۔سیلاب اور دیگر فلاحی کاموں میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔اجلاس میں دیگر امور کابھی جائزہ لیا گیا.
______________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق راکھی گاج ویگن حادثہ کے زخمیوں کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے
انہوں نے رات گئے ہسپتال میں موجود رہ کر زخمیوں کی عیادت اور تیمارداری کی اورٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں.
مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کیا جائیگا۔تمام زخمیوں کی بہتر نگہداشت یقینی بنائی جائے گی۔
______________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او عمران احمر،چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف محکمو ں کے افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاانہار،ریسکیو 1122،لائیو سٹاک،زراعت،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ دی.ڈی جی خان ڈویژن میں دو دریا سندھ،
چناب کے علاوہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں پہاڑوں سے نکلنے والی 13 بڑی رود کوہیوں سے سیلاب کا خدشہ رہتا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام محکموں کو ممکنہ تیاری کی ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ
ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت تمام مشینری مرمت کرکے فنکشنل کی جائے۔فلڈ بند،نہروں کے کمزور پشتوں کو مضبوط اور رود کوہیوں کے سیلابی راستوں کی بروقت صفائی کی جائے
۔ممکنہ فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے۔آر پی او عمران احمر نے کہا کہ فلڈ کے دوران امن و امان اور سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
____________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان ):
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان سردار خالد نعیم بلوچ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا.
اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،
ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا معائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے.
انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی مجاہد حسین ولد محمد یوسف کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا.
_________________________________________________________________________________-
ڈیرہ غازیخان :
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے پٹرولنگ پوسٹ ترنمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملازمین کی حاضری اوردیگر ریکارڈ کو چیک کیا اورکارکردگی
مزید بہتر کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں. قبل ازیں پٹرولنگ پوسٹ پر چاق و چوبند دستے نے ایس ایس پی کو سلامی دی.
ایس ایس پی نے انٹر پراونشل چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا. انہوں نے بتایا کہ ترنمن پوسٹ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بارڈر پر موجود اہم پوسٹ ہے.
ایس ایس پی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فرائض منصبی تندہی اور دیانتداری سے انجام دیئے جائیں
اور فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. یہ بات پی آر او عامر محمود کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
______________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹڈی دل کے انسداد کی مہم جاری ہے محکمہ زراعت کی ٹیموں نے گزشتہ روز تحصیل تونسہ شریف کی یونین کونسل لاکھانی
اور وہوا کے مواضعات شادی والااور رورہالی میں وسیع رقبے پر ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نے کہاکہ ٹیموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تونسہ ملک کلیم کوریہ
اور زراعت آفیسر وہوا کی سربراہی میں ٹیمو ں نے گاڑیوں پر مشینری، ہینڈ اور پاور سپرے کے زریعے ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیا.کاشتکاروں
سمیت محکمہ کے 29افراد پر مشتمل ٹیموں نے علاقے کو ٹڈی دل سے پاک کر دیا. انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کو متحرک کر دیاگیا ہے ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاع پر بروقت آپریشن کیا جا رہا ہے.
______________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں فنی خرابی دور کرنے کے بعد بی ایس ایل تھری لیب کو فنکشنل کر د یاگیا ہے. کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے.
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے بی ایس ایل لیب کو خود چیک کیا. متعلقہ ماہرین سے معلومات حاصل کیں. مشیر صحت نے کہاکہ
ڈیرہ غازیخان میں بی ایس ایل تھری لیب فنکشنل ہونے سے مقامی طو رپر کورونا ٹیسٹ کی سہولت میسر آ گئی ہے. ٹیسٹ رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جاسکے گا.
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو کورونا وائر س سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں
تاہم عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں. مناسب سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ حفاظتی اقداما ت کیے جائیں علاوہ ازیں مشیر صحت نے مثبت کیس کے بعد صحت یاب ہونے والے ٹیچنگ ہسپتال کے
ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور کور ونا وائر س سے چھٹکارہ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں.
____________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع میں علاج معالجہ کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس کیلئے بنیادی و دیہی مراکزصحت سمیت ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز،
پیرا میڈیکل سٹاف کے حاضری،ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے گا. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر نے مراکز صحت میں موجود طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
پسماندہ علاقوں میں موجود مراکز صحت بہتر طو رپر فنکشنل ہونے سے ٹیچنگ ہسپتال پر بوجھ کم پڑے گا اور لوگوں کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آئیں گی.
ضروری ادویات کی موجودگی اور آلات فنکشنل کر کے غریب عوام کو ریلیف دیاجائے.
____________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے کاروائی کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ درخواست کے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا اولین ترجیح ہے اور فساد برپا کرنے
والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اسی طرح ایس ایچ او درخواست جمال خان راؤ ساجد فرید نے دوران کاروائی غلام سرور ولد ربنواز لنڈ سکنہ چوٹی زیریں سے
رائفل 7 MM اورملزم ذوالفقار ولد منظور ٹالپور سے بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والا ملزم ذوالفقار ولد منظور قوم ٹالپور 7ATA کے مقدمہ 72/20 میں نامزد ملزم بھی ہے جسے تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے گرفتار کر لیا
ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
_____________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کمشنر آفس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر سے ملاقات کی۔
چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی اور دیگر موجود تھے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حوالے سے گفتگوکی صدیق آباد میں واٹر سپلائی،
فلٹریشن پلانٹ اور سیوریج مسائل کے حل،فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دلانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے.
_______________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما معروف مذہبی سکالر سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصرسابق بارصدر ملک فیض محمد ایڈوکیٹ وفاق المدارس کے مسﺅل مولانامفتی خالدمحمودپیر طریقت مولانا محمد اسحاق ساجدغلام حیدرخان چنگوانی شیخ عبدالمنان میاں الہی بخش حجبانی جمیل خان
سومروحافظ ابوبکر ڈیروی حافظ زکریاجمال قاری اسامہ عمرنے جامعہ قاسمیہ میں مولانا غلام اکبر ثاقب مرحوم کی یاد میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا غلام اکبر ثاقب ختم نبوت کے تحفظ کیلئے وقف تھےاور جمعیت علماءاسلام ڈیرہ غازیخان ایک علمی تحقیقی شخصیت سے محروم ہوگیا یے
مولانا ثاقب مرحوم اچھے شاعراور فصاحت وبلاغت کے روشن مینار تھے آہ آج انکی جدائیگی پسماندگان اورشاگردوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی حلقوں کوویران کرگئی جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم ایم آرڈی کے دور کے ساتھی تھے
جمعیت مخلص محب وطن جماعتی شخصیت سے محروم ہوگئی ہےآج انکی وفات سے مجھے دلی صدمہ ہوا ہے علماءنے اپنے خطاب میں کہاکہ دارالعلو دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سعید احمد پالنپوری مناظر اسلام علامہ خالد محمود پی ایچ ڈی لندن مولانا عبدالحمید ربانی کے والد کی وفات بہت بڑے صدمے ہیں
امت کیلئے علماءکادنیاسے اٹھ جانا بہت بڑانقصان ہے اللہ تعالی مرحومین کی بال بال مغفرت فرمائے اور امت کو اکابرین کے مشن کو زندہ رکھنے کی توفیق عطاءفرمائے مولانا غلام اکبرثاقب مرحوم مدارس سے بے پناہ محبت کرتے تھے خصوصاشیخ السلام مولانا حسین احمد مدنی مولانا عبداللہ درخواستی سید عطاءاللہ شاہ بخاری مولانا غلام غوث ھزاروی مولانا
سرفراز خان صفدر مولانا احمد علی لاہوری مولانا محمد لقمان علی پوری مولانا عبدالستار تونسوی مولانا مفتی محمود خواجہ خوجگان خوجہ خان محمد مرحوم اورمولانا فضل الرحمن کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے تو ایک کھلی کتاب کی طرح ثاقب گھنٹوں واقعات سناتے چلے جاتے
اور یہ شخصیات مولانا غلام اکبر ثاقب کی آئیڈیل تھیں جمعیت علما اسلام اور ختم نبوت کے پنجاب میں سب سے بڑے ترجمان سمجھے جاتے تھے اور عشق کی حد تک دونوں جماعتوں سے پیار کرتے تھے سٹیج کو سجانا اورہرخطیب اسکی شایان شان دعوت خطاب دینااورہرخطیب کی تقریر کوضبط قلم کرنا پھر خبر اور مضامین کی صورت میں اسکو رسائل اور اخبارات میں شائع کرانا
اور اسکی کٹنگ کو رجسٹر پرلگاکر محفوظ کرناانکی امتیازی صفات تھیں اج ڈیرہ غازیخان کے اہل علم انکی کمی محسوس کررہے ہیں دیرتک انکی کمی محسوس ہوتی رہے گی علماءاور شعرا نے مولانا غلام اکبرثاقب کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
___________________________________________________________________________________
ڈیرہ غازیخان :
چیف جسٹس آف پنجاب لاہور ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کے ذریعے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو ہدایت جاری کی کہ
یکم جون 2020 سے تمام جوڈیشل آفیسرز اور عدالتی اہلکاران باضابطہ اپنے فرائض حکومتی ہدایت کے مطابق تمام ایس او پیز کے پیش نظر انجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تمام اہلکاران اور جوڈیشل آفیسرز کرونا سے بچا¶ کیلئے ماسک اور گلوز کا استعمال کریں گے عدالتی دروازوں پر سینیٹائزر مہیا کئے جائیں گے
وکلاءکیس کی سماعت کیلئے اپنے ساتھ جونیئرز وکلاءکو ایک سے زائد ساتھ لے کر نہیں جائیں گے۔
پولیس ریکارڈ کیلئے محکمہ پولیس کا نمائندہ عدالت کی بجائے پبلک پراسیکیوٹر متعلقہ کو ریکارڈ جمع کرائے گا
ضرورت پڑنے پر عدالت پولیس (ریکارڈ کیپر) کو طلب کر سکتی ہے۔ فیملی کیسز ، گارڈین کیسز، لینڈ ایکوزیشن، میڈیکل بورڈ، سپرداری ،
ڈیکلیئریشن کیسز کی شارٹ پیشی لگا کر سماعت کی جائے گی۔ سپرداری یامیڈیکل بورڈ پر اگر ہائی کورٹ / سپریم کورٹ کی ڈائریکشن ہوگی تو ان کو ریگولر اور جلد سماعت کیاجائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون