اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے،اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی د ن آج منایا جارہا ہے،

اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے،

تا کہ انسانی صحت کے حوالے سے تمباکو کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہی فراہم کی جا سکے،

سرکاری اورغیر سرکاری اداروں کی جانب سے 31 مئی کو ورلڈ ٹوبیکو کے موقع پر

خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا،

___________________________________________________________________________________

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

عید کے بعدکوٹ ادومیں بھی چکن شاپ مالکان اور انتظامیہ کے مابین ریٹ کا تنازع شدت اختیار کر گیا،

چکن شاپس مالکان نے گوشت کی سیل بند کر کے ہڑتال کردی،

آج تیسرے روز کی ہڑتال سے دوکانوں کو تالے لگا دیے گئے،

ہڑتال سے کوٹ ادو میں چکن کا گوشت نایاب ہو گیا ہے اور لوگ گوشت کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے ہیں،

چکن شاپس مالکان چوہدری پولٹری شاپ کے چوہدری وقار،منڈی مویشی روڈ کے نیاز خان گرمانی، نور شاہ چوک کے ذوالفقار علی،جی ٹی روڈ کے محمد یونس پولٹری شاپ،

بخاری روڈ کے محمدآصف،بخاری روڈ کے مٹھو پولٹری شاپ،تھانہ چوک کے اشرف پولٹری شاپ ودیگر نے بتایا کہ انتظامی افسران نے ہم پر بلا جواز بھاری جرمانے عائد کر نا معمول بنا لیا ہے،

ہم غریب لوگ ہیں 20،20 ہزار روپیجرمانوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے،مرغی فارم والے ہمیں زندہ برائلر مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں تو ہم 210 روپے زند مرغی خرید کررہے ہیں

ڈیڑھ کلو زندہ مرغی انہیں 300 روپے میں پڑتی ہے جبکہ اس ڈیڑھ کلو مرغی سے ایک کلو گوشت نکلتا ہے وہ گوشت 260 روپے کیسے فروخت کر سکتے ہیں.

انتظامی افسران مرغی فارمز سے ریٹ کنٹرول کرنے کی بجائے ہم غریب لوگوں کو تنگ کرتے ہیں،اس لیے اب ہم نے اپنے کاروبار بند کر دئیے ہیں،انتظامیہ کو چاہیے کہ

اگر عوام کو سستے داموں گوشت فراہم کرونا چاہتے ہیں تو فارمز سے ریٹ کنٹرول کریں،

انہوں نے کہا کہ حکومت میں بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالنے کی سکت نہیں ہے اور چھوٹے تاجروں کو تنگ کرنا اور بلا جواز بھاری جرمانے عائد کرنا معمول بنا لیا ہے،

جب تک انتظامی افسران اپنا رویہ نہیں بدلتے ہم کاروبار نہیں کریں گے،دوسری جانب گوشت کی سیل بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے،

عوامی حلقوں نے انتظامی افسران کی ناقص پالیسوں کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری معاملے کا نوٹس لے کر کوٹ ادو میں چکن گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے.

_____________________________________________________________________________________

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

فار مرزایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر میر آصف خان دستی نے کہا حکومت بلاجواز پولٹری صنعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے،

لاک ڈاون میں سب سے زیادہ تباہ ہونے والی صنعت بھی پولٹری ہے،لاک ڈاون کے دوران جتنا زیادہ پولٹری فارمز کونقصان ہوا ہے اتنا کسی کا نہیں ہوا،

ٹرانسپورٹ بند ہونے شادیاں وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران مرغی کا ریٹ 70 روپے فی کلو تک چلا گیا تھا جبکہ

150 روپے فی کلو لاگت تھی،فارمرز کے گھروں تک فروخت ہوگئے تھے کئی مرغی فارم بند ہو گئے تھے حکومت اس وقت کہاں تھی، اب مرغی کی شارٹیج کی وجہ سے فارمرز کو فائدہ ہورہا ہے

تو حکومت اس کے خلاف اونچے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران تمام ملیں بند ہونے کی وجہ سے فیڈز اور چوزے کا ریٹ بڑھ گیا تھا

جس کی وجہ سے مرغی مہنگی تیار ہوئی ہے،حکومت پولٹری صنعت کے ساتھ زیادتی کررہی ہے،

حکومت پولٹری انڈسٹری کو تبا ہ ہونے سے بچائے اور مرغی کے گوشت کا ریٹ 350 پر فی کلو مقرر کرے،

اگر حکومت 350 روپے کلو ریٹ مقرر نہیں کرے گی تو ڈیلر ایسوسی ایشن اس وقت تک اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے.

____________________________________________________________________________________-

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

مسلح افراد نے کھیتوں میں پانی لگاتے نوجوان کواٹھالیا وحشیانہ تشدد کے بعد گھراٹھا کر لے گئے،

15کی کال پرکمرہ میں محبوس زخمی نوجوان کو پولیس برآمد کر کے ہسپتال میں داخل کرا دیا،

ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کو ٹ کے علاقہ موضع ڈانڈے والامیں

محمد جمیل کورائی کا بیٹا محمدراشد گزشتہ شب اپنے کھیتوں میں پانی لگائیں کھڑا تھا کہ

اسی اثنا میں محمد اکبر ایک نامعلوم ساتھی کے بمراہ مسلح افواج آتشیں اسلحہ آگیا اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا،

بعد ازاں اسے اٹھا کر اپنے گھر میں لے گئے جہاں ا سے کمرہ میں محبوس کر دیا،

15کی کال پر پولیس محمودکوٹ نے زخمی راشد کو برآمدکر کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو داخل کرادیا،

پولیس محمودکوٹ نے زخمی راشد کورائی کے والد محمد جمیل کورائی کے مدعیت میں

ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر208/20زیردفعہ324/342درج کرکے ملزمان کی

تلاش شروع کردی ہے.

___________________________________________________________________________________-

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اوباش نے 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،معمولی توں تکرار پر مخالفوں کی نوجوان پر فائرنگ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار،

پانی کے وارہ بندی کے تنازعہ پر مسلح افراد کا چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش کے گھر پر دھاوا،

ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے،اہل علاقہ کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار،

پولیس نے شراب فروش بھی دھر لیے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،

پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ بستی کدن موضع راؤ بیلہ شرقی کے رہائشی فیاض حسین شاہ کا 12 سالہ بیٹا محمد سجاد کو محمد ارسلان کدن چڑیوں کو پکڑنے کے بہانے اسے ساتھ لے گیا

اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی،حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں گریجویشن کے سٹوڈنٹ قادربخش مکول کے بیٹے محمد ندیم مکول کی پوڑا برادری کے کامران پوڑاسے معمولی توں تکرار ہوئی،

گزشتہ روز نوید مکول موٹرسائیکل پر گھر سے دائر ہ دین پنا ہ جا رہا تھا کہ راستہ میں چھپری اڈا کے قریب کامران پوڑانے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے روک لیا

اور پسٹل سے اس پر ہوائی فائرنگ شروع کر دی،راہگیروں کے آنے پر کامران پوڑا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرھاڑ غربی غیرمستقل کے رہائشی غلام یاسین بھٹار کی اپنے رشتے داروں اسلم بھٹار وغیرہ سے پانی کی وارہ بندی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،

گزشتہ روز غلام یاسین بھٹار اپنے گھر میں موجود تھا کہ اسی اثناء میں اسلم بھٹار اپنے دیگر ساتھیوں اکبر بھٹار،سہیل بھٹار،اصغر بھٹار،

زبیربھٹار،خورشید بھٹار اورعبدالرحمن بھٹار کے ہمراہ مسلہ اسلحہ اس کے گھر میں داخل ہوگیا اور گھر میں موجود غلام یاسین سمیت اس کے بھانجے رفیق اور بھتیجے نوید کو شدید زخمی کر کے کشتیوں میں سوار ہوکر دریائے سندھ پار کرکے فرار ہو گئے،

پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت ٹی پی لنک پر موجود پتا لگا کر بھی کہہ رہی ہے ایسی شراب فروش عارف منظور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 60 لیٹر دیسی شراب،

سندیلا موڑ تونسہ بیراج کے قریب موضع کھائی سوئم ٹبی سلطان شاہ کے رہائشی محمد حنیف عرف کالا تھہیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے

40لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے.

______________________________________________________________________________________

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹیڈ کی پریس ریلیز کے مطابق الیون کے وی کے پول اور تار لگانے کے سلسلہ میں

سنانواں فیڈر اور کوٹ ادو فیڈر3/2/1 سے یکم جون سے6جون 8سے 11جون،13جون اور15 سے 18جون تک صبح 6بجے سے 10بجے تک روزانہ

4گھنٹے کیلئے 132کے وی گرڈ اسٹیشن کوٹ ادو سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی.

%d bloggers like this: