مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

مظفرگڑھ

چوک مکول موضع بیٹ قائم شاہ اشتعمال پٹواری کا عرصہ دس سال سے ایک ہی موض ع پر برجمان ملتان ہائی کورٹ کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا پنجاب بورڈ رنیو لاھور کے حکم کی بھی دھجیاں اڑا دیں گئں

عرصہ دس سال سے غریب کاشتکاروں کی لاکھوں روپے کی انتقالات کی فیسیں غبن کرنے پر کاشتکاروں کا احتجاج کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے اور کرپٹ پٹواری کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

مبینہ تفصیلات کے مطابق دس سال کے زید عرصہ سے موضع بیٹ قائم شاہ اشتعمال میں تعینات فیاض احمد بھٹہ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالےاور ہائی کورٹ ملتان نے حکم جاری کیا کہ

دو سال میں موضع کا اشتعمال کیا جاے نہ ہی موضع اشتعمال کیا گیا نہ ریکارڈ کی تیاری کی گئ بلکہ ہائی کورٹ ملتان کا حکم بھی ہوا میں اڑا دیا گیا

بلکہ اولٹا واجبات سرکار خزانہ فیس انتقلات کا بھی غبن کیا گیا تحصیل کروڑ لال عیسن ضلع لیہ میں اپنی ڈیوٹی دینے کی بجاے عرصہ دراز سے موضع بیٹ قائم شاہ اشتعمال میں برجمان ھے

گذشتہ دنوں اپنے دفتر موضع بیٹ قائم شاہ کا ریکارڈ وغیرہ خود چوری کراکر خوردبرد کرنا چاہتا ھے اور ارمی ڈاگ کتوں کے ذریعے دفتر کی چوری کا ملبہ کسی غریب کاشتکار پر ڈالنا چاہتا ھے

موضع بیٹ قائم شاہ کے غریب کاشتکاروں نے بھی پٹواری فیاض بھٹہ کیخلاف درخواستیں دے رکھی ہیں جس کی نشاندہی پہلے بھی پرنٹ میڈیا کرچکا ھے جبکہ انٹی کرپشن اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے

پاس بھی انکوئریاں چل رہی ہیں پٹواری فیاض احمد بھٹہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کررکھی ھے اور موضع بیٹ قائم شاہ اشتعمال کا بوگس ریکارڈ وغیرہ خوردبرد کرنا چاہتا ھے

اور موضع بیٹ قائم شاہ کے غریب کاشتکاروں اور زمیندروں کو بلکیک میل کرنا چاہتا ھے موضع بیٹ قائم شاہ کے کاشتکاروں سید امتیاز حسین شاہ

سید خلیق احمد شاہ سید سیف اللہ شاہ سید سردار احمد شاہ بلال احمد شاہ عبدالرشید شاہ رمضان خان لسکانی ودیگر نے احتجاج کرتے ھوے

______________________________________________________________________________________

وزیر اعلی پنجاب سنیر ممبر بورڈ اف رنیو لاھور کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کلکٹر اشتعمال مظفرگڑھ سے فیاض احمد بھٹہ پٹواری کے خلاف کاروائی کرکے ریکارڈ وصول کرکے اس کو اپنی جگہ تحصیل کوروڑ لال عیسن ضلع لیہ تعینات کیا جاے

______________________________________________________________________________
کوٹ ادو
اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ نے غازی گھاٹ، بیٹ لومڑ والا، بیٹ عباس والا، ہاکی سپر، تونسہ بیراج اور بیٹ جھنجھن والی پر سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہونے والے بند کے کاموں کا جائزہ لیا

اورگندم خریداری مرکز غازی گھاٹ کا بھی دورہ کیا۔
بعد ازاں رورل ہیلتھ سنٹر گجرات کا دورہ بھی کیا۔ جہان پر مریضوں کی عیادت کے ساتھ انکو ملنے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

دریں اثنا عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں کو گورنمنٹ کے نرخ نامے سے زائد ریٹوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ نائب تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میاں الیاس احمد قریشی اور ریونیو سٹاف کے اہلکار بھی موجود تھے۔

_________________________________________________________________________—

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

عالم دین ، استاد الاستاد اور عرصہ دراز سے ضلعی امن کمیٹی مظفر گڑھ کے ممبر مولانا احمد علی فریدی صاحب کا نماز جنازہ عید گاہ نوریہ فریدیہ میں ادا کردیا گیا

نماز جنازہ غیاث الدین کوریجہ یاریوالی سرکار نے ادا کی۔ نماز جنازہ میں شہر کے سیاسی ، سماجی ، تاجر برادری ،امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

معروف عالم دین ، استاد اور عرصہ دراز سے ضلعی امن کمیٹی مظفر گڑھ کے ممبر کا نماز جنازہ عیدگاہ نوریہ فریدیہ میں ادا کردیا گیا

نماز جنازہ غیاث الدین کوریجہ یاریوالی سرکار نے ادا کی۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوِئی ،

سابق وفاقی وزیر مملکت سردار معظم علی خان جتوئی اور سیاسی شخصیات اور ممبر امن کمیٹی اور انجمن تاجران اور تمام مکاتب فکر کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعا مانگی گئی۔

______________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

سابق چیئرمین یونین کونسل مانک پور ملک محمد عبداللہ فہد لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پیش نظر کرونا کے مریضوں کے علاج کیلئے موجودہ گورنمنٹ سنجیدہ نہیں ہے

اس سے ملک میں اشیاء خوردونوش و روز مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء اور مہنگی ہوگئیں پاکستانی عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی رعایت نہیں دی گئی اور الٹا بجلی کے ریٹ کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کسانوں کو سہولیات دینے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مظفر گڑھ میں ہیڈ پنجند پل کا کام جلد از مکمل کروائے اس کی وجہ سے

کافی لوگوں کے روزگار بند ہیں انہوں نے کہا کہ علی پور تا مظفر گڑھ قاتل روڈ جلد دو رویہ کیا جائے اس کی وجہ سے آئے روز کئی قیمتی جانیں حادثات کی نظر ہو جاتی ہیں

انہوں نے کہا کہ اس قاتل روڈ کو ڈبل نہ کروانے ذمہ دار میں مظفر گڑھ کے منتخب نمائندوں کو ٹھہراتا ہوں ملکی معیشیت و عوام بدحالی کا شکار ہے

گورنمنٹ عوام کی فلاح و بہبود اور مہنگائی کی شرح ختم کرنے کیلئے نئی پالیسیوں کا اعلان کرے غریب عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے نہیں ھیں

عوام بھوک سے مر رہی ھے ملک میں لا قونیت کا بول بالا ھے تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار پھر رہے ہیں وسائل کی کمی کی وجہ ملک میں مزدور کو پوری اجرت نہیں مل رہی

انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے.

______________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

موضع بھنڈیوالی کی رہائشی کلثوم بی بی نے اپنے بھائی عبدالقدیر بھٹہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر عبدالغفار قوم بھٹہ نے عرصہ سات سال پہلے گھریلو جھگڑے کی بنا پر مجھے گھر سے بے دخل کر دیا تھا

اور میرے شوہر کی طرف سے حق مہر میں دی گئی پانچ مرلہ زمین پر میرے بھائی عبدالقدیر نے مجھے مکان بنوا کر دیا تھا کلثوم بی بی نے کہا کہ

میرے شوہر کی طرف سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر قبضہ کرنے کیلئے گزشتہ روز چند مسلح افراد میرے گھر گھس آئے

اور گھر کا سامان اٹھا کر پھینک دیا کلثوم بی بی نے کہا کہ میرا شوہر میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا ہے چاہتا ہے انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ آر پی او

ڈیرہ غازیخان آئی جی پنجاب و وزیراعلی پنجاب سے اپنے جان و مال کے تحفظ اور داد رسی کا مطالبہ کیا ہے

ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی عرفان باجوہ سے جب میڈیا کی طرف سے موقف پوچھا گیا

تو انہوں نے بتایا کہ اس ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے بہت جلد ان کو کیفر کردار تک پنچایا جائے گا اور تفتیش میرٹ پر ہوگی.

_______________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے سند یافتہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر محمد اسد رضا جو کہ ماہڑہ شہر میں اسد کلینک میڈیکل اینڈ سرجیکل ہسپتال میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں

نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیماری اللہ تعالی کی طرف سے آتی ہے لیکن لوگوں کے مطابق یہ سراسر غلط بات ہے کہ کرونا ایک بیماری نہیں ایک افواہ ہے انہوں نے کہا کہ

یہ ایک ایسی وباء ہے جس کا علاج پرہیز سے بہتر ہے انہوں نے کہا کہ ہم جتنا احتیاط کریں گے اتنا ہی اس بیماری سے بچیں گے انہوں نے کہا کہ

کرونا وائرس کا فی الحال تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اگر ہم فاصلہ رکھیں گے گھر میں رہیں گے تو ہمارے لیے مفید ہوگا چھینکنے اور کھانسے کے دوران ٹشو پیپر استعمال کریں

اور اپنے ہاتھ ہر وقت صاف دھو کر رکھیں انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق باہر نکلیں اور رش والی جگہ سے پرہیز کریں

اور ماسک کہ استعمال کریں انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کسی کو کرونا ہو بھی جاتا ہے تو پریشان نہ ہوں اور علاج کو ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ

پاکستان میں اس وقت ساٹھ سے ستر ہزار تک کرونا کے کیس آچکے ہیں جن میں سے اکثر Figer Recover ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نمونیا ,

ہیپا ٹائٹس اور کئی قسم کے بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں کرونا جلدی حملہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ

ہماری طرف سے کرونا کے علاج کی سرچ جاری ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انشااللہ بہتر ہوگا.

_____________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ملک کے معروف بزنس مین و سیاسی سماجی شخصیت ملک حاجی عباس مندور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ھے

پانچ وقت کی نماز ادا کرنے سے ہاتھوں کی بہترین صفائی ہو سکتی ہے انھوں نے کہا کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے سوا کبھی بھی کسی طاقت سے نہیں ڈرتا کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونیکی ضرورت نہیں ھے

البتہ اگر تمام مسلمان اسلامی تعلیمات کو اپنا شعار بنا لیں تو ایسی موذی چیزوں سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کیلئے وضو کیا جاتا ھے

جس سے ہاتھوں اور چہرےکہ بہترین صفائی ہو سکتی ہے اسلئے پوری مسلم امہ نماز کی پابندی کرے انہوں نے مزید کہا کہ

جہاں حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ھے وہاں میرا گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ

اس وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں.

__________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹرسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹینے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جلد صوبے کا اعلان نہیں کرتی

تو سرائیکستان لانگ مارچ ملتان سے اسلام آباد آنے کو تیار ہے جس میں لوگوں کا سمندر ہوگا جو بے نامی سونامی کو ہی بہاکرلے جائے گا۔

سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کرکے جیتنے والوں کی بہانے بازی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا.

وسیب کے لوگوں کو اب مزید تجربات کرنے اور دھوکے کھانے کی بجائے خالصتا سرائیکی صوبے کے لیے کام کرنے والی پارٹی کو ووٹ دے کر آگے لانا ہوگا.

موسمی سیاستدان بے وفا قسم کے لوگ ہیں. یہ صرف اپنی خاطر اور اپنا وقت گزارنے کے لیے ہی آتے ہیں. تحریک انصاف کی قیادت سرائیکی وسیب سے ملنے والے مینڈیٹ

اور اپنے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے صوبہ سرائیکستان کے قیام کی جانب پیش رفت کرے.وزارتیں لے کر خاموشی اختیار کرکے بیٹھ جانے والو کہاں گیا

وہ اپنا صوبہ اور اپنا اختیار. عوام کر رہے ہیں اس کا انتظار.

___________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ

(علی جان سے )

مختیار مائی پبلک سکول میروالہ کا سٹاف پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم عید بھی پھیکی پڑی اپنی عیاشی کے لئے مختیار مائی کے پاس پیسے ہیں سٹاف کو کئی کئی ماہ تک تنخواہ نہیں دی جاتی

شہری تفصیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار معروف نامور مظلومیت کا روپ دھارے مظلوم خواتین کو حقوق کی فراہمی دینے والی مختیار مائی اپنے ہی ماتحت سٹاف کو حقوق دینا

تو دور چند ہزار چار سے پانچ ہزار پر گزارہ کرنے والی خواتین ٹیچر ز کوبھی کئی کئی ماہ تک معمولی تنخواہ سے محروم رکھا جاتا ہے جو خواتین ٹیچر جن کا زندگی گزر بسر ہی ان چار،

پانچ ہزار کی معمولی رقم سے ہوتا ہے انکو چھ ماہ سے تنخواہ سے محروم رکھا ہواہے اور عید کے موقع پر بھی انکو تنخواہ نہیں دی گئی

جس کی وجہ سے انکے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں نام صیغہ راز میں رکھنے کی بنیاد پر سکول سٹاف نے التجاء کی ہے کہ خدارا ہمیں انصاف دلوایا جائے

کروڑوں کے فنڈز مگر سٹاف کے گھروں میں فاقے ہیں خود عیاشی کی زندگی بسر کررہی ہے اسلام آباد بھی بنگلے لئے ہوئے لیکن سٹاف کے لئے فنڈز نہ ہونے کا رونا رو کر اپنے آپکو

بیرونی ڈونر کی توجہ مبذول کراتی ہے جو فنڈز آتے ہیں اپنی عیش عشرت میں اڑادیا جاتا ہے سٹاف منہ تکتے رہ جاتا ہے

اس موقع پر سماجی حلقوں کے علاوہ، محمد اعجاز، شبیر حسین، محمد ایوب، حسنین خان، ودیگر سینکڑوں لوگوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ودیگر سے مطالبہ کیا ہے

مختیار مائی کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں اور اسکے سٹاف جن کے نام پر وہ اربوں کی جائیداد بنا چکی ہے انکو انصاف دیاجائے

اور پانچ ماہ کی تنخواہ دلواکر آئندہ باقاعدگی سے تنخواہ دلوانے کا مطالبہ کیا ہے،۔
کوٹ ادو پریشان کسانوں کے لیے پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی ہے۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے خبردارکیا کہ بارشوں کے بعد ٹڈیوں میں تیز تر اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تیز بارش ٹڈیوں کی افزائش کیلئے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرم زمین پر ٹڈیاں ایک اسکوائر میٹر میں 1000 انڈے دے سکتی ہیں اور ایک ٹڈا یومیہ دوگرام خوراک کھاسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق درمیانے درجے کا ایک غول یومیہ 35 ہزار افراد کی خوراک چٹ کرسکتا ہے اور کروڑوں ٹڈیوں کا غول ہوا کے رخ پر یومیہ 150 کلومیٹر سفر طے کر سکتا ہے۔

فوڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان پر زور دیاکہ موسلادھاربارش کے بعد سروے اور ایکشن پلان پر فوری عمل کریں۔

دوسری جانب سندھ آباد گار بورڈ کے رہنما محمود نواز شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی تخمینے کے مطابق 50 فیصد فصل متاثر اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شدید غذائی قلت کا بھی خدشہ ہے، وفاق اور صوبوں میں ٹڈیوں کے معاملے پرکوئی رابطہ نظر نہیں آتا، ٹڈیوں کومون سون میں کنٹرول نہیں کیا گیا تو پھر یہ فیلڈ میں کنٹرول نہیں ہوسکیں گی۔

_______________________________________________________________________________________

مظفرگڑھ۔

غازی گھاٹ نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد۔ ریسکیو ذرائع۔

نامعلوم خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم کا بروقت رسپانس۔

ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے خاتون کی نعش کو نہر سے نکالتے ہوئے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

%d bloggers like this: