کورونا وائرس نے عید پرتفریح کا پلان چوپٹ کردیا۔
اسلام آباد کے سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم ہے۔۔۔کچھ شہری سیرسپاٹے کےلیے پہنچے لیکن مایوس ہی واپس لوٹے۔
پارکوں کے باہرکھانے پینے سے سجی ریڑھی والوں کی بھی عید ہوگئی۔
اس بارعید پرباہرگھومنے کی ساری تیاریاں دھری رہ گئیں۔
کورونا وائرس کے باعث تفریحی مقامات کی بندش نے شہریوں کو گھروں تک ہی محدود کردیا۔۔
یہ اسلام آباد کا مشہورتفریحی مقام لیک ویو پارک ہے۔
ہرسال عید پریہاں سیاحوں کا تاتنا بندھا رہتا لیکن اس بار سناٹوں کا راج ہے۔
اکا دکا شہری اہلخانہ کے ہمراہ سیرکےلیے پہنچے لیکن پارک بند ہونے پرانہیں مایوسی ہوئی۔
پارک کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر شہریوں نے باہرہی پکنک منا لی۔
کچھ سیاحوں کو اکٹھا دیکھ کرٹریفک پولیس بھی پہنچ گئی اورانہیں واپس گھروں کو بھیج دیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،