نومبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال شدہ اشیا لندن میوزیم کا حصہ بننے لگیں

لندن عجائب گھر میں ماسک، سلیپرز، دستانے اور دیگر یادگار چیزیں جمع کی جا رہی ہیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال شدہ اشیا لندن میوزیم کا حصہ بننے لگیں۔

لندن عجائب گھر میں ماسک، سلیپرز، دستانے اور دیگر یادگار چیزیں جمع کی جا رہی ہیں۔

میوزیم آف لندن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وبا کے دوران زندگی کی عکاسی کرنے والی کچھ اشیا عطیہ کریں۔

میوزیم انتظامیہ کے مطابق لوگ اگر کوئی نیا کام بھی ایجاد کررہے ہیں

تو وہ اس کے شواہد بھی میوزیم میں جمع کرا کر خود کو تاریخ میں رقم کرا سکتے ہیں،

ساتھ ہی میوزیم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے احساسات سے متعلق ویڈیو ریکارڈ کر کے

بھیجیں کہ وہ اپنے گھروں میں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

عالمی وبا کے دور کی یادیں محفوظ کرنے کے لیے لندن کا عجائب گھر متحرک

میوزیم میں کورونا وائرس کے دوان استعمال ہونے والی اشیا جمع کی جارہی ہیں

لاک ڈاؤن کے دوران سرگرمیوں کی تصاویر بھی میوزیم کا حصہ بن رہی ہیں۔

About The Author