کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین کی ہدایت پر عوام کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے اچانک سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کرائی،اس موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے صدر حاجی محمد یوسف رانا، سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی چوہدری مظہر، محمد بلال سمیت دیگر آڑھتی بھی ہمراہ تھے،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں خریداروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہاہے،رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ کی جائے گی،اور اچانک چھاپہ مار کاروائیاں کریں گے،انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورکسی کو بھی رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی صاف وشفاف نیلامی کی ہدایات بھی جاری کیں،اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی پرائس لسٹ کو بھی چیک کیا اور انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں رسد کو یقینی اور نیلامی کے عمل کو مزید فعال بنائیں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے ہمارے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،عالمی وباء پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ایک آزمائش ہے جس سے نجات پانے کے رمضان المبارک اللہ کی طرف سے ہمارے لیے تحفہ ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے غرباء اور وباء سے متاثرہ خاندانوں کا خیال رکھنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جہاں پوری دنیا اس وباء سے متاثر ہوئی ہے وہاں تاجر کاروباری طبقہ سمیت غریب دیہاڑی دار،مزدور اور سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہوا ہے جس پرحکومت لاک ڈاؤن کے خاتمہ کیلئے فوری طور عملی اقدامات کرے،محدود اور مقررہ اوقات میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ تاجر برادری کوکاروبار کی اجازت دی جائے،انہوں نے کہا کہ دیہاڑی دار مزدور طبقہ مزید گھر پر نہیں بیٹھ سکتا،اس کے خاندان کو مزید بھوک سے بچانے کیلئے معمولات زندگی کی بحالی ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ اپنے سالانہ مذہبی تہوار عیدالفطر کو روایتی جوش وجذبہ سے منا سکیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اس موذی وباء میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی اب لاک ڈاؤن کی مزید توسیع کے ذریعہ عوام کو غربت کی چکی میں ڈالنے سے گریز کرے اور فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرے، عوام بھی اس موذی وباء میں احتیاط کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ اپنااپنے بچوں اور عوام کے تحفظ میں ذمہ داری سے بھرپور کردار ادا کریں،محمدذیشان گرمانی نے کہا کہ عوامی خدمت کے ذریعہ دن رات کی محنت سے عوام کے دلوں میں محبت کے ساتھ جگہ حاصل کی،عوامی مقبولیت سے خوف زدہ سیاسی بونے مختلف لبادوں میں جھوٹے پروپیگنڈے سے کچھ حاصل نہیں کرسکتے،انہوں نے مزید کہا کہ اس رمضان المبارک میں پوری قوم آزمائش سے گزر رہی ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے غرباء اور وباء سے متاثرہ خاندانوں کا خیال رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے صدقے ہمیں اس وباء سے نجات ملے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صو بائی سیکرٹری سپیشل ایجو کیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی زیر صدارت کمیٹی روم ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ میں کورونا وباکی صورتحال، انسداد ڈینگی مہم، گندم خریداری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے، چیف ایگریکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض لغاری اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال مکول نے کورونا وبا کی صورتحال اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فرخ شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد شہزاد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سی خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے روک تھام کیلئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے، انہون نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ سمیت پنجاب بھر میں اس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت نے بھر پور تیاری کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام احتیاط اور سماجی رابطوں کو محدود کر کے اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماعات اور ڈبل سواری پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مہم کو سختی سے مانیٹر کیا جائے اور تمام تالابوں، احاطوں، کاٹھ کباڑ کی دکانوں، قبرستانوں اور گلی محلوں میں کھڑے پانی میں لاروی سائیڈ نگ کی جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں سپرے کیا جائے، انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچاؤ کیلئے بھر پر پیشگی اقدامات کئے جائیں، ٹڈی دل سے نمٹنے کے سلسلے میں پاک فوج سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں گندم خریداری ہم کو تیز کیا جائے اور ٹارگٹ جلد سے جلد مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کیلئے ضلع مظفرگڑھ میں بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں، رجب طیب اروان ہسپتال میفں تمام پازٹیوکیسز کا علاج جاری ہے، مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 152کورونا کے مریضون میں سے 126صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر ہسپتال میں 330مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کردی گئی ہیں، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سازو سامان وافر مقدار میں موجود ہے، انہوں نے سفارش کی کہ حکومت رجب طیب اردوان ہسپتال میں کورونا کی تشخیصی لیبارٹری قائم کرے، انہوں نے کہا کہ ضلع میں وینٹی لیٹرز کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود ہے، مشکوک کیسز کو قرنطینہ کرنے کیلئے بھی قرنطینہ سٹر قائم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں 2لاکھ 2ہزار 991میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ حاصل کیا جاچکا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، اس حوالے سے تمام اقدامات کئے جاچکے ہیں، اسی طرح ٹڈی دل سے بمٹنے کیلئے محکمہ زراعت کو فعال کردیا گیا ہے، ضلع مظفرگڑھ ابھی تک ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع میں پھل، سبزیاں، آٹا، گھی اور دیگر اشیا ئے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں، ضلع بھر میں 31پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گران فروشوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں، ماہ صیام میں عوسم کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں ننے بتایا کہ میں خود ڈی پی او کے ہمراہ وقتاً فوقتاً سبزی منڈی کا دورہ کرکے اجناس کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری پیدا کرنے والے حکمران کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں، حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوگئی ہے، حکمرانوں کی نااہلی سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں، غریب عوام بھوک کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی بھوک کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہوجائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت کورونا وائرس سے زیادہ عوام کے لیے خطرناک بن چکی ہے اوربے روزگاری اور مہنگائی کا تحفہ عوام کو دیا اور صبح شام بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر عوام کی کھوپڑیوں پر مہنگائی اور ٹیکس نچوڑنے کے لیے کوڑے برسارہی ہے، اس وقت کورونا وائرس خطرناک ہے لیکن اس سے زیادہ خطرناک چیز مہنگائی اور بے روزگاری ہے،عوام میں جو تبدیلی کا جو جنون تھا اب وہ جنون قبر میں سکون پر ختم ہوا ہے اور اب دن کی روشنی میں بھی عوام کو تارے نظر آتے ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے غریب عوام مارے مارے پھررہے ہیں اور بھوک کے باعث خودکشیاں کررہے ہیں اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلا تو افراتفری پھیل جائے گی بھوک کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو لگے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا،سفید پوش طبقہ کے پاس جو جمع پونجی تھی وہ ختم ہو گئی،غریب مزدور دیہاڑی دار راشن کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ حکمران ابھی تک ٹائیگر فورس کی وردیاں بنوانے میں مصروف ہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹائیگر فورس حکمرانوں کے بھوکے اور لٹیرے عہدیداروں پر مشتمل ہوگی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی چیرمین مختار کھو کھر نے صحافیوں سے کفتگو کرے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ سٹیبلائزر ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ مذاکرات کرکے ان کے مطالبات تو منظور کرلیے ہیں تاہم پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف کیمطالبات بھی منظور کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل اسٹاف بھی کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کے ساتھ طبعی عملہ بھی کرونا کے مریضوں میں ان کی دیکھ بھال کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ حکومت نے پیرا میڈیکل سٹاف کو بائی پاس کرتے ہوئیعملے کے لیے ایک تنخواہ کے برابرارسک لاونس دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا نہیں کیا جارہا اضافی تنخواہ دینے کی بجائے ان تنخواہوں میں کٹوتی کرلی گئی،، انہوں نے کہا کہ کورونا آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز، ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام کورسک الاونس دیا جائے
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں ادریس خان،مقدس مہینے کے دوران دفعہ 144کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے عبادات ذکر اذکار اور استفسار کو معمول بنائیں ایس ایچ او کوٹ ادو کی صحافیوں سے گفتگوکوٹ ادو میں تعینات ایس ایچ او ادریس خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں مصیبت کی اس گھڑی میں میں خود کو اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے سماجی دوری کو یقینی بنائے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مقدس مہینے کے دوران دفعہ 144کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے عبادات ذکر اذکار اور استفسار کو معمول بنائیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف پاک فوج پولیس ودیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی شب وروز محنت اور جذبہ لائق تحسین ہے
مظفرگڑھ()مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث رکھ جال والا ڈسپنسری بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی۔ڈاکٹرز غائب،چور ڈسپنسری کا سازوسامان بھی چرالےگئے۔ علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے محروم۔انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی.تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ موضع رکھ جال والا کی ڈسپنسری میں گزشتہ ایک سال سے ڈاکٹرز نے آنا چھوڑ دیا ہے۔ڈاکٹرز کی عدم حاضری کے باعث بند ڈسپنسری سے چور فریج،اے سی،بیڈز،کرسیاں ،کھڑکیاں شیشے اور ڈسپنسری کا دیگر سازوسامان بھی چرا کر لے گئے ہیں۔سال سے بند ڈسپنسری اس وقت اجڑے دیار کا منظر پیش کررہی ہے۔ڈسپنسری کے بند ہونے سے علاقہ مکین صحت کی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔موضع رکھ جال والا کے علاقہ مکینوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے بتایا کہ متعدد بار بند ڈسپنسری کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہ ہوئی اور معاملات جوں کے توں ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے گزشتہ ایک سال سے ویران ڈسپنسری کا نوٹس لے کر ڈسپنسری کو دوبارہ بحال کرکے ڈاکٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون