عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 11 ہزار سے افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ30 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 22 ہزار 387 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 777 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 990 ہے۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 331 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار500 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 333 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار 900 سے زائد ہو گئیں۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 437 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 200 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 60 سے بڑھ گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 360 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 90 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔
ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 95 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی۔
ایران میں کورونا سے اب تک 91 ہزار447 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ